سیلابی صورتحال کے پیش نظر متاثرین کے انخلاء میں تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں ڈی سی او جھنگ غازی امان اللہ

Published on August 10, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 327)      No Comments

Jhang
جھنگ(یواین پی)ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر غازی امان اللہ نے ضلعی افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ دریاؤں کی طغیانی پر گہری نظر رکھیں اور دریائی علاقوں کی ذاتی طورپر نگرانی کریں اور سیلابی صورتحال کے پیش نظر متاثرین کے انخلاء میں تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔یہ بات انہوں نے سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے کے دوران کہی۔ڈی سی او غازی امان اللہ نے کہا کہ ضلع میں قائم ریلیف سنٹروں میں ضروری ادویات کی دستیابی سمیت مویشیوں کے علاج معالجہ اور چارہ کی سہولت و دیگر سازو سامان کے علاوہ محکمہ صحت، لائیو سٹاک،ریونیو، ٹی ایم اے، سول ڈیفنس، پولیس،ریسکیو1122اور دیگر متعلقہ محکموں کے سٹاف کو ڈیوٹیاں تفویض کی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حفاظتی بندوں کی صورتحال ہر لحاظ سے تسلی بخش ہے اس ضمن میں دریاؤں کے پانی میں متوقع اضافہ کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پیشگی بنیادوں پر ٹھوس اقدامات کر رکھے ہیں۔انہوں نے ڈیوٹی پرتعینات افسران پرزور دیا کہ ریلیف سنٹرز پر متاثرین سیلاب کیلئے خشک راشن،پینے کے صاف پانی ، ادویات، خیمہ جات اور دیگر ضروریات کا خصوصی طور پر خیال رکھا جائے اس ضمن میں متعین عملہ سستی اور غفلت کا مظاہرہ ہر گز نہ کرے ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme