ملکی زرمبادلہ کے ذخائرآئندہ دنوں میں بہتر ہوں گے، اسحاق ڈار

Published on October 20, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 33)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان ڈیفالٹ نہیں کر رہا، مارکیٹ کو گھبرانے کی ضرورت نہیں، امید ہے آنے والے دنوں میں اچھی خبریں آئیں گی، ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے پاکستان نے اپنا کام مکمل کر دیا ہے، ہم ایف اے ٹی ایف کے اعلان سے پہلے اعلان نہیں کر سکتے، گرے لسٹ سے نام نکالنے سے متعلق خبر پرسوں تک آئے گی، امریکا کو بھی بتا دیا، پاکستان روس سے تیل خریدے گا، امریکا کو کوئی اعتراض نہیں، بھارت جس قیمت پر روس سے تیل خریدتا ہے پاکستان اس قیمت سے کم پر یا اسی قیمت پر روس سے تیل خریدے گا، مجھے تب بلایا جاتا ہے جب معیشت کا بھٹہ بیٹھ جاتا ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائرآئندہ دنوں میں بہتر ہوں گے، بہتری کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، عمران خان غیر ذمہ دارانہ بیانات دیتے ہیں، عمران خان کو ذاتی مفادات کی سیاست کو ترک کردینا چاہیے۔وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ عوام پر مہنگائی کا بوجھ کم کرنے کے لیے کوشاں ہیں، ایم ایل ون کی لاگت 6 ارب سے بڑھ کر 12 ارب ڈالر ہوگئی ہے، ڈالر کی اصل قدر 200 روپے سے کم بنتی ہے، اضافہ مصنوعی ہے، روس سے پٹرولیم مصنوعات خریدنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题