استاد کا کردار طلباء کی شخصیت کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، پرنسپل تاجور قمسیل

Published on May 20, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 963)      No Comments

tal
کراچی(یواین پی) تعلیم ایسا زیور ہے جس کے ذریعے انسان اپنی شخصیت میں نکھار لاسکتا ہے۔ طلباء اپنی محنت اور لگن سے تعلیم حاصل کر کے ملک کی خدمت سرانجام دے سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مقامی اسکول کے ایڈمنسٹریٹر آصف عرفان نے اسکول کے سالانہ جلسہ تقسیم اسناد کی تقریب میں کیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسکول کی پرنسپل مس تاجور قمسیل نے کہا کہ استاد کا کردار طلباء کی شخصیت کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔تقریب میں والدین اور بچوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی، اور اول ، دوم، سوم حاصل کرنے والے طلباء کو انعامات دےئے گئے۔ اس موقع پر اسکول کے طلباء نے ٹیبلو پیش کر کے حاظرین سے داد وصول کی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes