بلدیہ کے غریب ریٹائرڈ ملازمین کو بھی آج تک کچھ نہیں مل رہا ملازمین میونسپل کمیٹی

Published on October 23, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 48)      No Comments

ٹھٹھہ(یواین پی/ حمید چنڈ) میونسپل کمیٹی کے ملازمین نے اپنے جائز حقوق کے حصول کے لیے آج 15 روز تک احتجاج جاری رکھا میونسپل ملازمین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 4 سال سے ہم مایوسی کا شکار ہیں، اس مہنگائی کے موجودہ طوفان میں ہمارا جینا مشکل ہو گیا ہے۔ ایسے حالت میں ہمارے معصوم بچے فاکاکشی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہو چکے ہیں ہم نے اپنے حقوق کے لیے کئی بار احتجاج کیا لیکن ہر بار سیاسی نمائندے ہمیں لالی پاپ کھلاتے رہے اور یقین دلاتے رہے کہ ہم آپ کے جائز مسائل کو حل کرا کہ آپ کی پریشانی کا خاتمہ کریں گے پر افسوس ان سیاسی نمائیندوں کے وعدہ وفا نہ ہو سکے گزشتہ 2 ماہ پہلے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ہمارے احتجاجی کیمپ میں آئے اور وعدہ کیا کہ انشاء اللہ 15 دن کے اندر آپ کے جو بھی جائز مسائل ہیے وہ جلد پورے کئیں جائینگے وزیر اعلیٰ سندھ کا وعدہ پورا نہ ہوسکا ملازمین کا کہنا تھا کہ بلدیہ کے غریب ریٹائرڈ ملازمین کو بھی آج تک کچھ نئیں مل رہا ہے اور رٹائرڈ ملازمین کو پنشن سے محروم رکھا جارہا ہے انھونے کہا کہ بلدیا ملازمین امید کی کرن سے آخرکار اس فانی دنیا سے رخصت ہوچکے مزید کہا کہ شہر کی صفائی ستھرائی کا کام ہمارے بلدیا کے ملازم کرتے ہیں ان کہ باوجود ہم ملازمین کو نظر انداز کیا جاتا ہے، ہم ٹھٹھہ شہر کے رہائشی ہیں، ہمیں اس بات کا دکھ ہے، ہمارے موجودہ احتجاجی دھرنے میں سیاسی نمائندے ہمارے پاس نہیں آئے کہ وہ آکر ھمارے مسائل سن سکے انہوں نے کہا کہ ہم نے کون سا جرم کیا ہے جو سیاسی نمائیدے ھمارے پاس آنے سے مقرر رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ جب تک میونسپل ملازمین کو ہمارے جائز حقوق نہیں دلوائے جائینگے ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes