ٹھٹھہ،قتل میں ملوث تیسرا مرکزی ملزم اعجازگرفتار

Published on October 23, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 61)      No Comments

ٹھٹھہ(یواین پی/ حمید چنڈ)یس ایس پی ٹھٹھہ عدیل حسین چانڈیو کے سخت احکامات پر ٹھٹھہ پولیس کی کامیاب کاروائی تاجر سے ڈکیٹی اور قتل کیس میں ملوث تیسرے مرکزی ملزم اعجاز رہائشی ضلع مظفر گڑھ کو گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق تین ماہ پہلے پانچ نا معلوم ملزمان اسلحے کی بنا پر شاہ نجف میریج ھال ٹھٹھہ کے قریب شہزاد پٹھان کی ہول سیل دکان سے 7 لاکھ 90 ہزار روپے کیش ڈکیٹی کی واردات کی جس میں ملزمان نے مزاحمت پر دکاندار شہزاد پٹھان کو فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا ملزمان واردات کرکے فورن فرار ہو گئے تھے جس کا مقدمہ تھانہ ٹھٹھہ پر فوتی شہزاد پٹھان کے بھائی شیراز پٹھان کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا ایس ایچ او ٹھٹھہ انسپکٹر اسلم گگو بمعہ اسٹاف سمیت کاروائی کرکے ڈکیٹی اور قتل کے ملزم اعجاز ولد نواز لاشاری رہائشی ضلع مظفر گڑھ کو گرفتار کر لیا ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزم نے مقتول شہزاد پٹھان کو پسٹل سے فائر کرکے قتل کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے اس کے علاوہ سندھ اور پنجاب کے صوبوں کے مختلف اضلاع میں متعدد وارداتوں میں میں ملوث ہونے کا انکشاف بھی کیا ہے جس کا کرمنل ریکارڈ طلب کیا گیا ہے مزید ریکوری کے لئے پولیس رمانڈ بھی حاصل کرلیا گیاہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes