ڈی پی او اوکاڑہ محمد فرقان بلال نے سیف سٹی پروجیکٹ کا باقاعدہ افتتاح کردیا

Published on January 28, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 165)      No Comments

اوکاڑہ(یو این پی/شیخ ندیم شیراز ) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق صوبہ کی سب سے بڑی تحصیل دیپالپور میں امن وامان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے شہر بھر میں سیف سٹی پراجیکٹ طرز پر سی سی ٹی وی کیمرے لگاتے ہوئے مکمل فعال کر دیے گئے۔ سیف سٹی طرز پر اس پراجیکٹ کا باقاعدہ افتتا ح ڈی پی او اوکاڑہ کیپٹن(ر) محمد فرقان بلال نےکر دیا۔ اس موقع پر مقامی عمائد ین، وکلاء، تاجر برادری، سماجی و سیاسی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد موجو د تھی ۔ ڈی پی او کیپٹن (ر) محمد فرقان بلا ل نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ دیپالپور تحصیل میں امن وامان کے قیام اور شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کے لیے شہر کے اندورن بازاروں ضلع کچہری اور بینکوں کے اطراف سمیت مختلف مقامات پر تین سو سے زائد سی سی ٹی وی کیمرے لگاتے ہوئے ان کو مکمل فعال کردیا گیا ہے ۔اس پراجیکٹ کے مرکزی کنٹرول روم کو 24گھنٹے فعال رکھا جائے گا جہاں پولیس کے ملازمین مختلف شفٹوں میں ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے اس موقع پر شہریوں نے ضلعی پولیس کے سربراہ کیپٹن(ر) محمد فرقان بلا ل کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے وارداتوں میں خاطر خواہ کمی واقع ہوگی اور دیپالپور کے شہری خودکو محفوظ تصور کریں گے۔ اے ایس پی دیپالپور منزہ کرامت نے اس پراجیکٹ کے حوالے سے ڈی پی او فرقان بلا ل کو کنٹرول روم اور شہر کے مختلف مقامات کا وزٹ بھی کروایا

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog