صوبہ بھر میں درجہ چہارم کی 6206خالی آسامیوں پربھرتی کرنیکا اعلان

Published on October 23, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 500)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)محکمہ تعلیم نے فیصل آباد سمیت صوبہ بھر میں درجہ چہارم کی 6206خالی آسامیوں پربھرتی کرنیکا اعلان کردیا اور پنجاب کے تمام اضلاع کے سی ای اوزایجوکیشنزکی سربراہی میں 7رکنی سلیکشن کمیٹیاں تشکیل دینے کا حکم دے دیا سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری ہونے والے مراسلہ میں سی ای اوز ایجوکیشنزکوکہاگیا ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں درجہ چہارم کی خالی آسامیوں کوپرکرنے کیلئے اقدامات کریں۔فیصل آباد کے مختلف سکولز میں درجہ چہارم کی 262‘ضلع چنیوٹ میں 80‘ضلع جھنگ میں 118‘ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 189‘اٹک میں 137‘گجرات میں 354‘لاہور میں 720سمیت دیگر اضلاع میں بھی آسامیاں خالی ہیں اوروزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر تمام اضلاع میں درجہ چہارم کے ملازمین بھرتی کرنے کیلئے سی ای اوایجوکیشن کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر‘گریڈ 18خاتون ممبر‘حکومت پنجاب کا گریڈ 17کا نمائندہ‘ڈپٹی کمشنرکا نمائندہ کمیٹی میں شامل ہوگا جبکہ مذکورہ کمیٹی درجہ چہارم کے بھرتی ہونے والے افراد کی فہرست سیکرٹری کو بھجوائے گی جوکہ ان کے تعیناتی کے احکامات جاری کریگا۔تاہم سی ای اوزایجوکیشن کو کہاگیا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے اپنے اضلاع میں حکومت پنجاب کی طرف سے جاری ہونے والے پروفارمہ کے مطابق معذور اور اقلیتی کوٹہ کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے بھرتی کے عمل کو مکمل کرینگے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes