پنجاب میں کسانوں سے کم دام میں گنا خریدنے والی شوگر ملوں کے خلاف کارروائی

Published on January 22, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 381)      No Comments

لاہور(یو این پی) اوکاڑہ میں کسانوں سے سرکاری قیمت سے کم معاوضے پر زبردستی گنا خریدنے والی شوگر ملوں کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔پنجاب میں کسانوں سے کم دام میں گنا خریدنے والی شوگر ملوں کے خلاف کریک ڈائون شروع کردیا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے جن شوگرملوں کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں ان میں عبداللہ شوگرملز، بابا فرید شوگرملز اور مکہ شوگرملز شامل ہیں۔ ملزمالکان پر الزام ہے کہ وہ حکومت کی جانب سے مقرر کردہ قیمت سے کم معاوضے پر کاشتکاروں سے زبردستی گنا خرید رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق عبداللہ اور بابافرید شوگر ملز کے جنرل منیجرز کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔واضح رہے کہ شوگر ملوں کی جانب سے سرکاری نرخوں پر گنا نہ خریدنے کی وجہ سے پنجاب اور سندھ میں کسانوں کی جانب سے شدید احتجاج کیا جارہا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes