اوکاڑہ نجی کالج گارڈ سے اچانک کولی چل گئی۔روڈ پر جاتے تین راہگیر شدید زخمی

Published on October 24, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 45)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی)اوکاڑہ نجی کالج گارڈ سے اچانک کولی چل گئی۔روڈ پر جاتے تین راہگیر شدید زخمی ہو گئے۔زخمیوں میں دو خواتین شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جی ٹی روڈ پر واقع ایک نجی کالج میں اس کا گارڈ اپنی ڈیوٹی کے دوران اپنی رائفل صاف کر رہا تھا کہ اچانک اُس سے فائر ہو گیا۔ فائر سے روڈ پر جاتے تین راہگیر جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں شدید زخمی ہو گئے۔واقعہ کے فوراََ بعد گارڈ فرار ہو گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ صدر اوکاڑہ مہر محمد اسماعیل پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ ڈی پی او اوکاڑہ کیپٹن (ر) محمد فرقان بلال نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے گارڈ کی گرفتاری اور میرٹ پر تحقیقات کرنے کا حکم دے دیا۔ پولیس نے گارڈ کو گرفتار کرکے اسلح برآمد کرکے تفتیش شروع کردی ہے

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes