ہماری طرح کئی عرب ممالک اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے والے ہیں، یو اے ای

Published on August 21, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 128)      No Comments


ابو ظہبی(یو این پی)متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور انور قرقاش نے کہا ہے کہ دیگر کئی عرب ممالک بھی اسرائیل سے سفارتی قائم کرنے کے مختلف مراحل میں ہیں۔میڈیا کے مطابق امریکی تھنک ٹینک اٹلانٹک کونسل سے ویڈیو لنک پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متعدد عرب ممالک اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے کے مختلف مراحل میں ہیں۔ خطے کو اس سلسلے میں پیش رفت کی ضرورت ہے۔انور قرقاش نے کہا کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے تعلقات گرم جوشی کے ساتھ آگے بڑھیں گے کیوں کہ اردن اور مصرف کی طرح ہم نے کبھی اسرائیل سے کوئی جنگ نہیں لڑی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog