قمر زمان کائرہ نے گرینڈ اپوزیشن الائنس کا عندیہ دے دیا

Published on September 6, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 367)      No Comments

01
لاہور(یو این پی)پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے۔پانامہ لیکس پر حکومت کے خلاف کارروائی کے لئے اب تک استعمال میں لائے گئے تمام سیاسی حربے نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوئے۔اب متحدہ اپوزیشن کو سڑکوں پر آنا ہو گا۔تفصیلات کےمطابق وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ اپنے دورہ لاہور کے دوران سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کی رہائش گاہ پر بھی آئے۔وزیر اعلی سندھ نے یوسف رضا گیلانی کو ان کے بیٹے کی بحفاظت برآمدگی پر مبارک باد پیش کی۔وزیر اعلی سندھ کی واپسی کے بعد پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات قمر زمان کائرہ نے میڈیا کے ساتھ بات چیت کی قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پانامہ لیکس کے حوالے سے متحدہ اپوزیشن نے سڑکوں پر آنے کا فیصلہ کیا تو پیپلز پارٹی پیچھے نہیں رہے گی۔ قمر زمان کائرہ نے واضح کیا کہ سیاسی جدوجہد کا ایک مخصوص جمہوری طریق کار ہوتا ہےمگر حکمران پانامہ لیکس کے معاملے پر وہ بھوت بنے ہوئے ہیں جو لاتوں کو مانتے ہیں باتوں کو نہیں۔ قمر زمان کائرہ نے اس بات کو تسلیم کیا کہ پانامہ لیکس کے حوالے سے پارلیمان کے اندر اپوزیشن کی متحدہ جدوجہد بھی بارآور ثابت نہیں ہوئی۔قمرزمان کائرہ نے کہاکہ عمران خان  پانامہ لیکس سمیت دیگرمعاملات پر اکیلےجلسے جلوس کررہے ہیں،اپوزیشن کی شرکت برائے نام ہے اب  لگتا ہے کہ حکومت کے خلاف سڑکوں پر آنا ہی معاملے کا واحد حل رہ گیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes