لاہورنشتر ذون اور پولیس کی ملی بھگت کاہنہ میں جگہ جگہ غیر قانونی ہفتہ اتوار پیر منگل بدھ وار بازار قائم

Published on August 2, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 165)      No Comments

زونل آفیسر نشتر زون رائے منشا اور نچلا عملہ کاروائی کرنے سے گریزاں فی بازار منتھلی وصولی کا سلسلہ جاری
صواآصل (یو این پی)لاہور صواآصل سمیت نشتر زون عملے اور کاہنہ پولیس کی ملی بھگت کاہنہ میں جگہ جگہ غیر قانونی بازار قائم ہوگئے غیر قانونی بازاروں میں کھلم کھلا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی جانے لگی غیر قانونی بازاروں میں سر فہرست پر کاچھا ننگڑھ ندیم نامی شخص جمعہ بازار کے نام پر غیر قانونی بازار لگا رہے ہیں جبکہ شالیمار ٹاون بازار میں جمعہ بازار کے نام پر خورشید نامی شخص غیر قانونی بازار لگا رہا ہے پرانا کاہنہ پیر بازار کے نام پر فوجی نامی شخص قانون کی دھجیاں بکھیر رہا ہے اور خالد ٹاؤن میں بدھ بازار بھی فوجی نامی شخص کا ہی ہے کا چھا سٹیشن پربابا ریاض نامی شخص جمعہ بازار کی آڑ میں قانون کی خلاف ورزی کرنے میں مصروف عمل ہیں ان غیر قانونی بازاروں کے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے متعلقہ پولیس اور نشتر زون کا عملہ ان غیر قانونی بازاروں کے سرپرست اعلی بنے ہیں جبکہ ڈی سی لاہور کمشنر لاہور اے سی ماڈل ٹاؤن بھی ان کے خلاف کارروائی کرنے سے گریزاں ہے ان غیر قانونی بازاروں میں سول ڈیفنس اور دیگر حفاظتی اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے کسی وقت بھی ان بازاروں میں بڑا سانحہ پیش آسکتا ہے جو کہ قیمتی جانوں کے ضائع ہونے کا اندیشہ ہے کاہنہ کے سیاسی سماجی حلقوں نے میڈیاسے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان غیر قانونی بازاروں کے خلاف فوری کاروائی عمل میں آنی چاہیے کیونکہ ان بازاروں میں کوئی حفاظتی اقدامات نہیں کیے جاتے یہ غیرقانونی بازار پولیس اور نشتر زون عملے کی ملی بھگت سے لگ رہے ہیں پولیس اور نشتر زون کا عملہ یہاں سے منتھلیاں وصول کرتا ہے مبشر رزاق اسدی ایڈوکیٹ لاہو ہائیکورٹ نے کہا غیر قانونی بازاروں کی آڑ میں نشتر زون انتظامیہ قانون کی دھجیاں بکھیر رہے ہیں محکمہ جات کو چاہیے کہ ان غیر قانونی بازاروں کے خلاف فوری نوٹس لیں ملک میں قانون سب کے لیے یکساں ہیں قانون کی بالادستی سے کوئی بھی بالاتر نہیں ہو سکتا

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog