کراچی: شدید گرمی کے باعث لیموں کی قیمت میں اضافہ

Published on May 25, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 647)      No Comments

03
کراچی(یو این پی)صرف ایک ماہ کے دوران لیموں کی قیمت 100 روپے اضافے سے 300 روپے تک جا پہنچی.شدید گرمی کے باعث کراچی میں لیموں 60 روپے کلو مہنگے جبکہ آلو اور پیاز 5 روپے کلو سستے ہو گئے ۔کراچی میں گرمی کیا پڑی ، لیموں کے تیور ہی بدل گئے ، صرف ایک ماہ کے دوران لیموں کی قیمت 100 روپے اضافے سے 300 روپے تک جا پہنچی ۔دوسری جانب مہنگائی کے اس دور میں کچھ سبزیوں کی عوام سے دوستی برقرار ہے ۔ سب سے زیادہ استعمال ہونے والی سبزی آلو اور پیاز کی قیمت 5 روپے سے کم ہو کر 25 روپے کلو ہو چکی ہے ۔سبزی فروشوں کے مطابق مارکیٹ میں سبزیوں کی سپلائی بہتر ہے مگر لیموں کی مانگ زیادہ ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ اس کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری ہے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes