بوریوالہ،گورنمنٹ کالج کے نئے پرنسپل نے سٹوڈنٹس پر ڈنڈا اٹھا لیا،طلباء پرمبینہ تشدد

Published on October 26, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 75)      No Comments

بورے والا(یواین پی)گورنمنٹ کالج کے نئے پرنسپل نے سٹوڈنٹس پر ڈنڈا اٹھا لیا،طلباء پرمبینہ تشدد اور باری جرمانوں کے خلاف طلباءمشتعل،ملتان روڈ بلاک کرکے احتجاجی مظاہرہ،پرنسپل پر غیر اخلاقی حرکات کے مبینہ الزامات،عارضی پرنسپل کو فوری ہٹا کر فوری مستقل تعیناتی کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج کے طلباءمحمد اویس،محمد شہباز،فقیر حسین،سجاول،قمر زمان اور علی رضا سمیت دیگر طلباءنے کالج میں چند روز قبل عارضی طور پر تعینات ہونے والے پرنسپل پروفیسر محمد مظفر محمد حسین کی جانب سے طلباء پر بلاجواز تشدد،بھاری جرمانوں اور انکی مبینہ غیر اخلاقی حرکات کے خلاف کلاسوں کا بائیکاٹ کرکے ملتان روڈ پر کالج گیٹ کے سامنے شدید احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں پرنسپل کے خلاف غیر اخلاقی نعرے بازی کی گئی اورالزام عائد کیا گیا کہ پرنسپل طلباء پر بلاجواز تشدد کرتے ہیں،انکو معمولی باتوں پر بھاری جرمانے عائد کرتے ہیں جس سے طلباءمیں خوف کی فضاءطاری ہے اور انکا تعلیمی نقصان ہورہا ہے شکایت کرنے پر کالج سے نکالنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں اگر عارضی پرنسپل کو فوری ہٹا کر مستقل پرنسپل کی تعیناتی نہ کی گئی تو کالج کا تعلیمی ماحول خراب ہوگا اور ہم کلاسوں کا بائیکاٹ جاری رکھیں گے دوسری جانب پرنسپل پروفیسر مظفر محمد حسین کا کہنا ہے کہ میں کالج کے نظام کو ٹھیک کرنے کی کوشش کررہا ہوں جنکو اس سے تکلیف پہنچ رہی ہے وہی عناصر مظاہرہ کررہے ہیں میں نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا جب تک ہوں اپنا کام ایسے ہی کرتا رہوں گا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog