ریسکیو1122 اوکاڑہ سنٹرل اسٹیشن پر سالانہ تقریب برائے تقسیم ِ تعریفی اسناد و سرٹیفکیٹ کا انعقاد

Published on October 27, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 88)      No Comments

ڈاکٹر رضوان نصیر(ستارہ ِامیتاز)ان خوبیوں کے حامل ہیں۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال
اوکاڑہ (یواین پی/شیخ ندیم شیراز)ریسکیو1122 سنٹرل اسٹیشن اوکاڑہ پرسالانہ تقریب برائے تقیسم ِ تعریفی اسناد و سرٹیفکیٹ منعقد ہوئی ۔ تقریب میں ڈسٹر کٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال، کنٹرول روم انچارج راجا فصیح الملک، ریسکیوسیفٹی آفیسر دیپالپور ندیم اصغر، ریسکیو سیفٹی آفیسر رینالہ خورد عارف اقبال،اسٹیشن کوآرڈینٹر اوکاڑہ غلام علی، شفٹ انچارجز، لیڈ فائر ریسکیورز کے ساتھ ساتھ ضلع بھر میں بہترین کارکردگی دکھانے والے ریسکیورز نے شرکت کی۔ریسکیورز سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے کہا کہ لیڈر وہ ہوتا ہے جو راستہ جانتا ہو، راستے پر چلتا ہو اورراستہ دکھاتا ہے اور ہمارے محترم قائد و بانی ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈاکٹر رضوان نصیر (ستارہ ِامتیاز)ان تمام خوبیوں کے حامل ہیں اور انکی کاوشوں کی نتیجے میں پاکستان بھر میں ریسکیوسروس کا قیام اور عام عوام کےلئے ایک ہی فون کال پر بہترین سروس فراہم کرنا ممکن ہوا ہے جس پر ہم انکو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام ریسکیورز بشمول میرے ہم سب کو اپنی فیزیکل فٹنس پر بھرپور توجہ دینی چاہیے اور اس کےلئے ہمیں روزانہ ورزش کرنی چاہیئے، اپنی ڈیوٹی خوش اسلوبی اور ایمانداری سے سر انجام دینی چاہیے ۔ ان کا مزید کہناتھا کہ یہ تقریب ریسکیورز کی حوصلہ افزائی کےلئے ہے جنہوں نے پورا سال پوری جانفشانی ، لگن اور جذبے کے ساتھ اپنے فرائض سر انجام دیے جن روزمرہ کے حادثات کے علاوہ محرم الحرام، عیدین، یومِ پاکستان، یومِ آزادی کے ساتھ ساتھ ایمرجنسی پروٹوکول ڈیوٹیاں شامل ہیں۔ تمام ریسکیورز کے ساتھ ساتھ تینوں تحصیلوں کے انچارجز بھی اپنے اپنے فرائض خوش اسلوبی اور جانفشانی سے ادا کرنے پر شاباش کی مستحق ہے۔تقریب کے اختتام پرڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال، کنٹرول روم انچارج اور ریسکیو سیفٹی آفیسرز نے سالانہ کارکردگی کی بنیاد پربیسٹ ریسکیورز میں شیلڈزاور تعریفی سرٹیفیکٹس تقسیم کیے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog