عمران، زرداری ایک ہی درگاہ پر حاضری دیتے ہیں، مریم نواز

Published on March 11, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 238)      No Comments


اسلام آباد (یواین پی)سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کے درمیان ہونے والی ملاقات پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صرف 500 ووٹ لینے والا اتنا مقدس کیسے ہوگیا؟مریم نواز نے لکھا کہ عمران اور زرداری ایک ہی درگاہ پر حاضری دیتے ہیں۔ کیا کہہ رہی ہے یہ کہانی؟مریم نواز کے ٹوئٹ پر بلوچستان حکومت نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ پانچ سو ووٹ لینے والے عبدالقدوس بزنجو پر مسلم لیگ نون 2013 میں ڈپٹی اسپیکر بناتے وقت کیسے مہربان ہوگئی تھی؟؟ مریم نواز بلوچستان میں اپنی ناکامیوں کو وزیراعلی بزنجو کے خلاف پروپیگنڈہ کرکے نہ چھپائیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog