ڈینگی بخار سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر پر عملدر آمد یقینی بنایا جائے، ڈاکٹر ذوالقرنین

Published on October 27, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 39)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)موسم کی تبدیلی ڈینگی لاروا و مچھر کی افزائش کا باعث بن رہی ہے جبکہ15نومبر تک ڈینگی بخار کے موسم کے باعث یہ مرض پھیلنے کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے لہٰذا اس عرصہ کے دوران عوام حفاظتی تدابیر اختیار کرنے سمیت گھروں میں مچھر مار سپرے کیلئے اقدامات کریں اور بالٹیوں، واٹر کولر، ڈرم، ٹب، کیاریوں، گملوں، بوتلوں میں صاف پانی نہ رکھیں تاکہ ڈینگی مچھر کی افزائش نسل کو روکا جا سکے نیز ڈینگی بخار کی تین اقسام میں سے کلاسک ڈینگی فیور اور معمولی ڈینگی فیور خطرناک نہ ہوتے ہیں تاہم ڈینگی ہیمریجگ فیور جو ایڈیز نامی مچھر سے پھیلتا ہے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر انسداد ڈینگی و وبائی امراض محکمہ صحت پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر فیصل آبادڈاکٹر ذوالقرنین نے کہاکہ ڈینگی بخار کے بارے میں بھرپورتشہیری مہم کا بھی آغاز کیا گیا ہے تاکہ عوام کو اس مرض کے بارے میں آگاہی حاصل ہو سکے۔انہوں نے بتا یا کہ تیز بخار، جلد پر خارش،جسم پر سرخ دھبوں کا نمودار ہونا، آنکھوں و سر اور جوڑوں میں درد محسوس ہونا، ابکائیاں اور قے ڈینگی بخار کی علامات ہیں اسلئے اگر کسی شخص میں یہ علامات پائی جائیں تو فوراً ڈاکٹرز سے رجوع کیا جائےانہوں نےمزید بتایا کہ ڈینگی بخار ایک مخصوص مادہ مچھر کے کاٹنے سے ہوتا ہے جو صاف پانی میں پرورش پاتا ہے اور طلوع و غروب آفتاب کے وقت حملہ آور ہوتا ہے لہذا گھروں میں صاف پانی کے برتن مثلاً گھڑے،ڈرم، بالٹی وغیرہ میں پانی کو ڈھانپ کر رکھیں، گملوں اور پودوں کی کیاریوں میں بھی پانی جمع نہ ہونے دیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy