لاپتہ ہو جانے والے افراد کے لواحقین سے ملنے اُن کا دکھ بانٹنے اور اظہار ہمدردی کرنے کے لئے حلقہ کھوئی رٹہ بنڈلی و مضافات کا دورہ کیا;محمد یاسین

Published on June 20, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 165)      No Comments

سیری (یو این پی )صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر و سینئر پارلیمینٹیرین چوہدری محمد یاسین یونان کشتی سانحہ میں لاپتہ ہو جانے والے افراد کے لواحقین سے ملنے اُن کا دکھ بانٹنے اور اظہار ہمدردی کرنے کے لئے حلقہ کھوئی رٹہ بنڈلی و مضافات کا دورہ کیا صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یٰسین نے کشتی سانحہ میں لاپتہ نوجوانوں کی دکھ و اَلم سے نڈھال ماؤں, بہنوں اور معصوم بچوں کے سروں پر ہاتھ رکھا دکھی والدین سے اظہار ہمدردی کیا بعد ازاں کھوئی رٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری محمد یاسین نے حکومت پاکستان اور حکومت آزاد کشمیر کی طرف سے متاثرین کی ہر ممکن مدد اور تعاون کرنے کی یقین دہانی کروائی صدر پی پی پی آزاد کشمیر نے کہا کہ لیبیا میں جو نوجوان ایجنٹوں کے پاس ہیں ان کی تفصیلات کے لیے ضلعی صدر پرویز اکبر کو ذمہ داری دی ہے آج وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے اس بارے تفصیلی ملاقات کروں گا اگر ضرورت پڑی تو خود لیبیا جاؤں گا اپنے بچوں کو مشکل کی اس گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے معصوم نوجوانوں کو یورپ کے سہانے خواب دکھا کر موت کی وادی میں لے جانے والے درندے انسانی سمگلرز, ایجنٹس کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے ایوان میں پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی طرف سے بھرپور آواز بلند کروں گا ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme