تحریک انصاف (آج)اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا آغاز کریگی

Published on October 28, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 88)      No Comments

لاہور(یواین پی) پاکستان تحریک انصاف آج ( جمعہ) کے روز لاہور کے لبرٹی چوک سے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا آغاز کرے گی ، تحریک انصاف کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق لانگ مارچ کے شرکاء لاہور سے براستہ جی ٹی روڈ سے راولپنڈی ، اسلام آباد پہنچیں گے ،یہ اطلاعات بھی ہیں کہ عمران خان راستے میں لانگ مارچ کا رخ سیالکوٹ کی طرف بھی کر سکتے ہیں جہاں سے لوگوں کو ساتھ لے کر دوبارہ منزل کی جانب سفر شروع کیا جائے گا، تحریک انصاف کی جانب سے لانگ مارچ کی تیاریوں کو حتمی شکل دیدی گئی ہے جبکہ وفاقی حکومت نے بھی امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہیں ، عمران خان نے پارٹی کے مرکزی رہنمائوں کے ہمراہ لبرٹی چوک کا دورہ کر کے انتظامات کا جائزہ لیا ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes