برطانوی ہوٹل کا پی آئی اے عملے کو کمرہ دینے سے انکار

Published on September 22, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 309)      No Comments


کارروائی تک پی آئی اے عملے کو مزید رہنے کے لیے کمرے نہیں دیں گے، ہوٹل انتظامیہ کا خط
پی آئی اے عملہ خواتین اسٹاف ممبر کے موبائل نمبر مانگتا ہے جس کی وجہ سے خواتین خود کوغیرمحفوظ سمجھتی ہیں
جب تک ذمہ داروں کے خلاف کارروائی نہیں ہوتی، ہوٹل انتظامیہ پی آئی اے عملے کو مزید رہنے کے لیے کمرے نہیں دے گی
لندن/کراچی(یوا ین پی)برطانوی ہوٹل ریوران کی انتظامیہ نے آئندہ پی آئی اے عملے کو ہوٹل میں کمرہ دینے سے انکار کردیا ہے۔باکمال لوگوں کی لاجواب سروس کے چرچے اب یورپ میں بھی ہونے لگے، برطانوی ہوٹل ریوران کی انتظامیہ نے پی آئی اے کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آئندہ پی آئی اے عملے کو ہوٹل میں کمرہ نہیں دیں گے۔خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے عملے کی وجہ سے خواتین خود کوغیرمحفوظ سمجھتی ہیں، پی آئی اے عملہ خواتین اسٹاف ممبر کے موبائل نمبر مانگتا ہے لہذا جب تک ذمہ داروں کے خلاف کارروائی نہیں ہوتی ہوٹل انتظامیہ پی آئی اے عملے کو مزید رہنے کے لیے کمرے نہیں دے گی۔واضح رہے کہ چند ماہ قبل پی آئی اے کے طیارے سے بھاری مقدار میں ہیروئن بھی برآمد ہوچکی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog