مزاح نگار واسع چودھری43 ویں سالگرہ ”12نومبر“کومنائیں گے

Published on November 2, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 49)      No Comments

لاہور(یواین پی)معروف اداکار، ہدایت کار، پروڈیوسر، میزبان، فلم نویس اور مزاح نگار واسع چودھری43 ویں سالگرہ ”12نومبر“کومنائیں گی۔واسع چودھری12 نومبر 1979 کو لاہور میں پیدا ہوئے۔آپ مزاحیہ ڈراموں کے مصنف ہیں اور اسی کام کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔ آپ نے فلم میں ہوں شاہد آفریدی (2013ء) اور فلم جوانی پھر نہیں آنی (2015ء) کی کہانی لکھی۔ یہ دونوں فلمیں باکس آفس پر کامیاب رہیں۔ جوانی پھر نہیں آنی نے باکس آفس پر 49 کروڑ (پاکستانی روپیہ) سے زائد کی کمائی کی۔ حال ہی میں انہوں نے فلم جوانی پھر نہیں آنی کے تسلسل جوانی پھر نہیں آنی 2 کی کہانی لکھی۔ یہ فلم بھی باکس آفس پر کامیاب رہی اور اب تک 60 کروڑ (پاکستانی روپیہ) سے زائد کی کمائی کرکے سب سے زیادہ کمائی کرنے والی پاکستانی فلم بن چکی ہے۔ 2015ء سے واسع دنیا نیوز کے مزاحیہ پروگرام مذاق رات کے میزبان ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题