درگاہ اللہ آباد کی جامع مسجد اور گائیڈنس سینٹر پر موٹروے پولیس کا روڈ سیفٹی سیمینار

Published on May 30, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 233)      No Comments

نوشہروفیروز (یواین پی)درگاہ اللہ آباد کی جامع مسجد اور گائیڈنس سینٹر پر موٹروے پولیس کا روڈ سیفٹی سیمینار روڈ حادثات میں نمایاں کمی 2020 میں موٹروے پولیس نے اپنی بہترین کارکردگی کی وجہ سے نمایاں مقام حاصل کیا.تفصیلات کے مطابق موٹروے پولیس کے ڈی آئی جی علی شیر جکھرانی اور سیکٹر کمانڈر قاسم افتخار وڑائچ کی ہدایات پر بیٹ انتیس کنڈیارو کے ڈی ایس پی راشد علی شاہ زیر نگرانی ایڈمن افسر عبدالرشید سہتو نے درگاہ اللہ آباد شریف کی جامع مسجد اور گائیڈنس سینٹر کنڈیارو پر روڈ سیفٹی سیمینار کا انعقاد کیا جس میں روڈ سیفٹی کے متعلق آگاہی دی گئی درگاہ اللہ آباد شریف کی جامع مسجد کے اساتذہ، طلبہ اور نمازیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی شرکاءکو روڈ سیفٹی کے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں اشرف المخلوقات بنایا ہے ہمیں سمجھ دی ہے کہ صحیح اور غلط کی پہچان کریں، روڈ پر سفر کرتے ہوئے ڈرائیونگ قوانین پر مکمل عملدرآمد کریں جس سے آپکی پہچان ایک مہذب شہری کی حیثت سے ہوگی موٹر سائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ کا لازمی استعمال کریں کیونکہ سیفٹی ہیلمٹ سر کی چوٹ سے محفوظ رکھتا ہے آپ محفوظ تو آپ سے منسلک آپ پوری فیملی محفوظ و شاد ہوگی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme