سابق بھارتی فوجی افسران کا حکومت کو پاکستان کے خلاف اعلان جنگ کا مشورہ

Published on September 19, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 428)      No Comments

2
نئی دلی(یو این پی) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے کیمپ پر حملے کے نتیجے میں 17 فوجیوں کی ہلاکت کے بعد بھارتی حکومت، فوج اور میڈیا نے تحقیقات کا انتظار کئے بغیرایک بار پھر روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے  پاکستان پر الزامات لگانے کا سلسلہ شروع کردیا ہے  جب کہ بعض سابق فوجی اعلیٰ افسران کا کہنا ہے کہ حکومت کو پاکستان کے خلاف فوجی آپریشن کا آپشن کھلا رکھنا چاہیے۔بھارتی فوج کے 17 اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد سے بھارت میں پاکستان پر الزامات کی نئی بوچھاڑ شروع ہوگئی اور ہر بار کی طرح اس بار بھی بھارتی حکومت، فوج اور میڈیا نے دہشت گردی کے حملے کے بعد اس کی تحقیقات کے بجائے کسی بھی ثبوت کے بغیر پاکستان پر الزامات لگانا شروع کردیے ہیں۔ بھارتی فوج کے سابق جنرلز نے یہاں تک اپنی حکومت کو کہا ہے کہ اگر پاکستان کے خلاف جنگ کی صورتحال بھی پیدا ہو تو پھر جنگ کا آپشن بھی کھلا رکھنا چاہیئے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog