ضمیر حسین پیروزانی اور محمد جنید صدیقی کی سنیئر صحافی ڈاکٹر سعید جاوید سے اظہارتعزیت

Published on November 3, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 161)      No Comments

ٹھٹھہ(یواین پی/ حمید چنڈ) متحده قومی مومنٹ (پاکستان) ضلع ٹھٹھہ کے سینیئر رہنما ضمیر حسین پیروزانی اور محمد جنید صدیقی نے اپنے ایک وفد کی صورت میں کراچی مچھر کالونی میں وحشیانہ تشدد کے واقعہ میں شہید ہونے والے نوجوان انجنیئر محمد ایمن جاوید کے کی رہائش گاہ ٹھٹھہ پہنچ کر ان کے والد سنیئر صحافی ڈاکٹر سعید جاوید سے تعزیت کرتے ہوئے اپنے گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا -اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پیش آنے والا واقعہ انتہائی افسوسناک اور انسانیت کا سر شرم سے جھکا دینے والا واقعہ ہے، جس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے – انہوں نے اقتدار میں بیٹھے ہوئے حکمرانوں سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شہید انجنیئر ایمن جاوید اور اسحاق پنہور کے پر تشدد قتل کرنے کے واقعہ میں جتنے بھی افراد ملوث ہیں انہیں جلد سے جلد قانون کے شکنجے میں لاکر کڑی سی کڑی سزا دیکر کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور اس طرح کے پر تشدد واقعات کی روک تھام کیلئے ایسی مؤثر حکمت عملی تشکیل دی جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات رونما نہ ہو سکے – سینیئر رہنما ایم کیو ایم پاکستان ضمیر حسین پیروزانی اور محمد جنید صدیقی نے شہید انجنیئر ایمن جاوید کے والد ڈاکٹر سعید جاوید سے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ایم کیو ایم پاکستان کے تمام سینیئر رہنما اور کارکنان برابر کے شریک ہیں – انہوں نے انہیں اپنے مکمل تعاون اور ہر قسم کی مدد کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی – اس موقع پر ضلع ٹھٹھہ کے مختلف ٹاؤنز، یوسیز اور علاقوں سے تعلق رکھنے والے ایم کیو ایم پاکستان کے سینیئر کارکنان عطا محمد جانوری، شیر خان عارفانی ، مخدوم عابد حسين، ماموں میربحر، امجد بھٹی، شاہجہان بلوچ، شوکت پٹھان، ممتاز علی شورو، علی اصغر شاه، شہزاد عارفانی، کاشف علی شیخ، حاجی الہڈنو رند، قمر پنجوانی، زاہد جوکھیو، ممتاز موندو، قادر ہالو، ڈاکٹر ٹوپن رائے شرما، بابن آشوانی و دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے –

 

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog