میں پاکستان میں نہیں رہتا

Published on May 21, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 289)      No Comments

MA.Rana

ڈاکٹر بیرونِ ملک جانے سے قبل ائیر پورٹ پر کھڑاچیونگم چباتے ہوئے ایک غیر ملکی سیاہ سے سینہ تان کے کہہ رہا تھا ۔
’ دیگر ممالک کی نسبت پاکستان میں موروثی ، مہلک اور اچھوتی بیماریاں نہ ہونے کے برابر ہیں‘
’’ میں کیسے یقین کر لوں آپ کی بات کا ؟‘‘ گوری چمڑی نے سگار کاپیکٹ کھولتے ہوئے جواب دیا۔
یہ میراگہرا مشائدہ اورعمر بھر کی ریسرچ ہے میں ثابت کر وا سکتا ہوں‘‘ ڈاکٹر نے کہا۔
پھر دونوں ٹکٹ کاؤنٹر کی جانب بڑھے ۔
’’ آپ کے پاس ایک ماہ قبل حاصل کیا گیا یا ابھی کا پولیو ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ ہے؟ ‘‘
نہیں
’ تو پھر آپ کِسی بھی بیرونِ ملک سفر نہیں کر سکتے کیونکہ تمام ممالک کے باشندوں کو پولیوں سے بچانا ہے
ڈاکٹر منہ لٹکا کر ٹکٹ کاؤنٹر سے پرے ہٹ گیا مگر اُس غیر ملکی سیاہ کو ٹکٹ مِل گیا تھا۔
’ کیا تم نے پاکستان آنے کیلئے پولیو ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ حاصل کیا تھا ؟‘‘ڈاکٹر نے گہرا سانس لیتے ہوئے پوچھا۔
ڈئیر!میں پاکستان میں نہیں رہتا ‘‘غیر ملکی نے مسکراتے ہوئے جواب دیا اور ہاتھ ہلاتا ہوا چلتا بنا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes