کویت میں پاکستانی کھانوں کا میلہ

Published on February 8, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 305)      No Comments

\"1505306_704941082870904_72987388_n\"
کویت (عبدالشکورابی حسن)کویت کے علاقہ سالمیہ میں پاکستانی سکول کے احاطہ میں پاکستانی کھانوں کا میلہ سجایا گیا اس احاطہ میں میلہ کا سماں بناہواتھا جہاں پاکستانی کھانوں کے علاوہ پاکستانی ثقافت کا رنگ تھا اگر میلہ میں گرماگرم جلیبیاں نہ ہوتو میلہ میلہ نہیں ہوتا ایک اسٹال پر گرماگرم جلیبیاں موسم سرما کو گرما رہاتھا اوراس کے ساتھ ہی پھر پاکستانی سموسہ جس میں آلو بھرے ہوئے تھے شائقین میلہ کو اپنے طرف کھینچ رہے تھے ۔اس میلہ کو سجانے میں پاکستانی کلچر ل سوسائٹی کے صدر سائیں نواز اہم کرداراداکیا کیونکہ سائیں نواز کا خاصہ ہے کہ وہ کویت میں پاکستانی کلچر کو اجاگر کرنے میں ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔کویت میں کوئی تقریب ہو اس میں پاکستان بزنس کونسل کے چیئرمین محمد عارف بٹ،پاکستان اوورسیزفاؤنڈیشن کی ایڈوائزری کونسل کے رکن حافظ محمد شبیر تعاون نہ کریں یہ ممکن نہیں انہوں نے فیسٹول کو کامیاب بنانے میں اپنی پوری توانیاں خرچ کیں اگر اس کی کامیابی میں رومیثہ سکول وکالج کی پرنسپل مسز زرینہ غلام محمد خان صاحبہ کی ذکر نہ کریں تو بخل ہوگا انہوں نے اس میلہ کی رہنمائی کرکے اسے چارچاند لگادیئے ۔کویت میں پاکستانی سفیر سیدابرارحسین نے اس میلہ کا افتتاح کیا اورتمام اسٹال کا دورہ کیا خاص طورپر جلیبیاں اورچوڑیاں ،مہندی ،پاکستانی کھانوں ،اورکشمیری چائے کے اسٹال پر دلچسپی لی اورکشمیر ی چائے نوش کی ۔محمد عارف بٹ ،حافظ محمد شبیر ،سائیں محمد نواز، پرنسپل زرینہ غلام محمد خان کے علاوہ سینئر صحافی عبدالشکورابی حسن بھی ان کے ہمراہ تھے ۔اس موقعہ پر سفیر پاکستان کی زوجہ محترمہ بھی پہنچ گئی ۔اس موقعہ پر سفیر پاکستان سید ابرارحسین نے کہاکہ دیارغیر میں پاکستانی پروگراموں کا انعقاد اورپاکستانی ثقافت کوفروغ دینے کی کامیاب کاؤش ہے ۔محمد عارف بٹ ، حافظ محمد شبیر اورسائیں نوازکے ساتھ سینئر صحافی محمد ،پرنسپل زرینہ غلام محمد خان کی انتھک محنت نے اس میلہ کو چارچاند لگادئیے اس کوششوں کو میں خراج تحسین پیش کرتاہوں پاکستانی سفارت خانہ کاعملہ پاکستانیوں کی مددکرنے کے لئے ہمہ وقت تیاررہتاہے ۔فیسٹول میں کویت میں ابھرتے ہوئے پاکستانی گلوکاریاسرکی جانب سے میوزک شوکا بھی اہتمام کیا گیا تھا اس میں معروف پاکستانی فنکاروں یاسرعلی اورمحمد جمیل عرف جمی نے ملے جلے ملی ترانے اورگیت پیش کرکے شائقین کوجھومنے پرمجبورکردیا دیگر فنکاروں میں حمید علی اور بشیربھی شامل تھے جن کی بجائی ہوئی دھنوں نے سماں باندھ دیا ۔اس موقعہ پر حناحجاب نے نپے تلے اورلفظوں کے چناؤ کے ذریعے کمپیئرنگ میں نکھارپیداکردیا اور لوگوں کے ہجوم ہلنے نہیں دیا ان کی کمپیئرنگ نے بھی سماں باندھ رکھ تھا جس طرح وہ فنکاروں کو اسٹیج پر مدعو کرتی تھی شائقین ان کی کمپیئرنگ سے محفوظ ہوتے رہے ۔اس میلہ میں بچوں کے لئے خاص طورپر جھولوں کااہتمام کیاگیا جس سے پورادن بچے لطف اندوزہوتے رہے ۔پروگرام کے شرکاء کی پاکستان بزنس کونسل کی جان سے تازہ جلیبیوں سے تواضع کی جاتی رہی ۔یاسر علی کی جانب سے مدعوعین کی بریانی سے تواضع کی جاتی رہی ،حافظ محمدشبیر کی کویت میں مقیم پاکستانیوں کے لئے قائم ہیلپ ڈیسک نے بھی اس موقعہ پر حاضرین کی توجہ کا مرکز رہی ۔یہ ہیلپ ڈیسک گذشتہ سات ماہ سے ہم وطنوں کی ہرممکنہ مدد میں ہمہ تن مصروف عمل ہے اوپی ایف ممبر شپ کاافتتاح بھی کیاگیا جس میں تقریباً500افراد اپنے نام کا اندراج کرایا نام رجسٹرڈ کروانے والوں اس ممبر شپ کے فوائد سے بھی آگاہ کیاگیا ۔پروگرام کے آخری دورمیں شرکاء کے لئے انعامات کاسلسلہ شروع کیاگیایہ بیش قیمت تحائف محمد عارف بٹ ،حافظ محمد شبیر نے جانب سے دئیے گئے ۔فیسٹیول کے بہترین انتظامات کرنے پر سالمیہ سکول کے سینئر استاذ احسن مقبول اورمحمد عمر کو دئیے گئے ۔اس موقعہ پر فرینڈ زویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین ملک محمد نورنے اس کامیاب پروگرام کے انعقاد کے لئے سائیں نواز کو مبارک بادپیش کی سکول کی پرنسپل ،اسپانسر اوردیگر اساتذہ کی تعریف کی جن کے تعاون اورکاؤشوں کی بدولت یہ قابل ستائش پروگرام پیش کیا جاسکا۔پروگرام کے اسپانسر محمد عارف بٹ اورحافظ محمد شبیر نے بھی پروگرام کے بہترین انعقاد کے لئے سکول کی پرنسپل اوراساتذہ کے بھر پورتعاون کا شاندارالفاظ میں شکریہ اداکیا اوروطنی ثقافت کے فروغ کی ایسی کسی بھی کوشش میں اپنے تعاون کا یقین دلایا۔پروگرام کے احتتامی لمحات میں محمد افضل شافی نے اپنے مخصوص اندازمیں سامعین کو محظوظ کیا ۔اسکول کی پرنسپل محترمہ زرینہ غلام محمد خا ن نے پروگرام کے انعقاد کے لئے سائیں نوازکی کوششوں کو سراہااوراس سلسلے میں اسپانسرز محمد عارف بٹ اورحافظ محمد شبیر کے تعاون کی تعریف کی اورامید ظاہر کی اس نوع کے پروگرام کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے میں متعاون ہوں گے ۔پروگرام کے آرگنائزرسائیں نواز نے آخر میں فرداًفرداًان سبھی شخصیات کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس پروگرام کو کامیاب کرانے میں ان کے ساتھ تعاون کیا اس موقعہ پر انہوں نے خاص طورپر یاسرعلی کی تعریف کی جنہوں نے بھرپور اندازمیں بڑھ چڑھ کر ہرسرگرمی میں نہ صرف حصہ لیا بلکہ حاضرین کی تواضع میں بھی کسی قسم کی کسر کی کمی نہیں آنے دی ۔سائیں نواز نے اسکول کی انتظامیہ ،خاص طورپر پرنسپل زرینہ غلام خان اورکفیل ڈاکٹر زیاد کابھی شکریہ ادا کیا جن کے پُرخلوص تعاون سے یہ پروگرام کامیاب ہوپایا

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题