ملک وقوم کی تقدیر بدلنے کے لیے نظام وامام کی تبدیلی ناگزیر ہےمحمد حسین محنتی

Published on November 6, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 35)      No Comments

ٹھٹھہ (یواین پی/ حمید چنڈ) جماعت اسلامی سندھ کے امیر سابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ ملک وقوم کی تقدیر بدلنے کے لیے نظام وامام کی تبدیلی ناگزیر ہے ،سراج الحق کی قیادت میں جماعت اسلامی فرسودہ نظام کے خاتمے اوراسلام کے عادلانہ نظام کے لیے کوشاں ہے ،عوام پرامن،اسلامی و خوشحال پاکستان کے قیام کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔ٹھٹہ۔میں کارکنوں سے خطاب. کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہاہے کہ مصنوعی ونااہل قیادت کو قوم پرمسلط کرنے والے تمام تجربے ناکام ثابت ہوئے ہیں،قومی دولت کی لوٹ مارکرکے بیرون ملک اثاثے بنانے اورتوشہ خانہ چورقیادت سے تبدیلی کی امید عبس ہے۔دیانتدار اوراہل قیادت ہی عوام کو مہنگائی بدامنی سمیت مسائل حل اورملک کو ترقی کی شاہراہ پرگامزن کرسکتی ہے،حالیہ سیلاب وطوفانی بارشوں میںبلاتفریق دن رات متاثرین کی ریلیف سرگرمیوں میں حصہ لینے والے جماعت اسلامی اورالخدمت کے رضاکاروں کا کردارقابل تحسین ہے۔ جماعت اسلامی کو اقتدار ملا تو اسی طرح بلاتفریق عوام کی خدمت اورملک وقوم کو سامراجی غلامی سے نکالنے کی کوشش کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نورفاﺅنڈیشن اسکول ٹھٹھہ میں سیلاب وبارش میں خدمات سرانجام دینے والے والنٹیئر(رضاکارو)کے اعزازمیں منعقدہ تقریب سے صدارتی خطاب کے دوران کیا۔تقریب میں نومنتخب امیرضلع الطاف احمد ملاح نے ذمے داری کا حلف بھی لیا جبکہ رضاکاروں کو خصوصی اسناد بھی دی گئیں۔اس موقع پرضلعی ذمے داران ،مقامات کے امیر،برادارتنظیمات کے صدوراورمقامی سیاسی وسماجی رہنما بھی موجود تھے۔صوبائی امیرکاکہنا تھاکہ کرپٹ قیادت اورگلے سڑے نظام کو تبدیل کے بغیر ملک وقوم کی تقدیر نہیں بدل سکتی ۔پوری دنیا میں پٹرول کے دام گھٹ گئے مگریہاں ایک پیسہ بھی کم نہیں ہوا،جس کی وجہ سے ٹرانسپورٹ کے کرایوں سمیت مہنگائی میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے۔یہ مافیاز کی حکومت ہے جوعوام کی بجائے آئی ایم ایف کی نوکری کررہی ہے۔موجودہ حکمرانوں نے عوام وملک کو آئی ایم ایف اوراپنا غلام بنا رکھا ہے۔غریب آدمی ایک وقت کی روٹی کے لیے سخت پریشان تو ان کا اورانکے کتوں وبلیوں کا علاج بیرون ملک میں ہوتا ہے۔اس لیے ملک وقوم کی تقدیر بدلنے کے لیے نظام وامام کی تبدیلی ناگزیر ہے ،سراج الحق کی قیادت میں جماعت اسلامی فرسودہ نظام کے خاتمے اوراسلام کے عادلانہ نظام کے لیے کوشاں ہے ،عوام پرامن،اسلامیو خوشحال پاکستان کے قیام کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes