وطن عزیز کو سرسبز بنانے کیلئے سرکاری ادارے کام کر رہے ہیں ڈپٹی کمشنر محمد علی اعجاز

Published on September 18, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 206)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی)کلین گرین پاکستان مہم پاکستان کے سنہرے مستقبل کی جانب ایک سفر ہے جس کے لئے ہماری مشترکہ جدوجہد نتیجہ خیز ثابت ہوںگی اور ہر شعبہ زندگی کے لوگ اگر دلچسپی ،لگن اور محنت سے اس مہم کی کامیابی کے لیے کام کرتے رہے تو ہم اپنے اہداف حاصل کرنے میں انشاءاللہ کامیاب ہوجائیں گے پودے لگانے، ان کی دیکھ بھال ہر شخص کی ذمہ داری ہے کیونکہ یہ قومی فریضہ ہے اور ہمیں اس اولین اہمیت دینا ہے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد سلیم ، ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد،صدر بار ایسوسی ایشن مرزا ذوالفقار،جنرل سیکریٹری بار ایسوسی ایشن حسان ربیرہ نے کلین اینڈ گرین مہم کے تحت فیملی کورٹ کے لان میں پودے لگانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صاحبان، سینئر سول جج خلیل احمد،سول جج صاحبان،میونسپل کارپوریشن کے افسران و عملہ، محکمہ جنگلات کے افسران و عملہ صحافیوں اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد سلیم اورڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے کلین اینڈ گرین مہم میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدرمرزا ذوالفقار اورڈسٹرکٹ بار کی کلین اینڈ گرین مہم کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز کو صاف اور سرسبز بنانے کے لیے جس طرح سرکاری ادارے کام کر رہے ہیں یہ اس بات کی غمازی ہے کہ جنگلات کی کمی کے اہم مسئلہ کو حل کرنے کے لئے بار ایسوسی ایشن بھی بھرپور اقدامات کر رہی ہے اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد سلیم ، ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد،صدر بار ایسوسی ایشن مرزا ذوالفقار،جنرل سیکریٹری بار ایسوسی ایشن حسان ربیرہ نے کلین اینڈ گرین مہم کے تحت فیملی کورٹ کے لان میں پودے لگائے اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے دعا کی گئی تقریب کے اختتام پر جنگلات کی اہمیت اور پودوں کے انسانی زندگی کے لیے ضرورت کو اجاگر کرنے کے لئے علامتی آگاہی واک کی گئی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes