اندھیروں کے سوداگرچلے گئے اب ملک میں روشنی کی آمدآمد ہے کامران مائیکل

Published on May 21, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 238)      No Comments

Kamran

اسلام آباد(یواین پی) وفاقی وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ اندھیروں کے سوداگرچلے گئے اب ملک میں روشنی کی آمدآمد ہے۔جس ملک کی منتخب قیادت نیک نیت اورمخلص ہووہاں قومی بحرانوں کاوجودباقی نہیں رہتا۔وزیراعظم میاں نوازشریف نے قومی وسائل کارخ عام آدمی کی طرف موڑدیا ۔وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل سے عوام کامعیارزندگی بلنداورتجارتی سرگرمیوں کیلئے ماحول مزید سازگار ہوگا۔اپنے ایک بیان میں کامران مائیکل نے مزید کہا کہ اگرجمہوریت جعلی ہے تو عمران خان پارلیمنٹ میں کیوں بیٹھے ہیں،موصوف کس نظام کے حامی اورکس ایجنڈے پرکام کررہے ہیں یہ سب کچھ واضح ہوتاجارہا ہے۔کپتان کاجمہوریت کوجعلی کہنا قومی ضمیر کی توہین کے مترادف ہے کیونکہ عوام جمہوری نظام کے حامی اورامن واستحکام کے خواہاں ہیں،انہیں پی ٹی آئی کی احتجاجی اورانتقامی سیاست میں کوئی دلچسپی نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کااپنے سواہرکسی کوچورسمجھنا درست نہیں ہے،اگروہ حق پرہیں توشواہدلے کرعدالت کیوں نہیں جاتے۔انہیں جمہوریت کادامن داغدار اور عوام کوگمراہ کرنے کاکوئی حق نہیں پہنچتا۔ اگر ملک میں جمہوریت بحال اورفعال نہ ہوتی توپی ٹی آئی والے مختلف شہروں میں احتجاج کرنے کی جسارت ہرگز نہ کرتے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کاابھی آمریت سے واسطہ نہیں پڑااسلئے انہیں جمہوریت کی قدر نہیں ہے،ہم نے جمہوریت کے شجرسایہ دار کواپنے خون سے سینچا ہے لہٰذاء ا سے مرجھانے نہیں دیں گے ۔ پی ٹی آئی کے اناڑی چیئرمین قومی قیادت پرانگلی اٹھا تے وقت اپنے گریبان میں ضرورجھانک لیاکریں۔ انہوں نے کہا کہ سونامی خان یادرکھیں وہ کسی صورت منتخب پارلیمنٹ کویرغمال نہیں بناسکتے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes