عمران خان جیسا بہادر اور باہمت لیڈر ہمیں نہیں مل سکتا۔ شوکت یوسفزئی

Published on November 10, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 72)      No Comments

پشاور(یواین پی) تحریکِ انصاف کے سینیئر رہنماء اور خیبرپختونخواہ کے وزیر برائے محنت و ثقافت شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ عمران خان نے خوف ختم کرکے روس سے تجارت کا معاہدہ کرکے قصور بنایا گیا۔ ملک سے محبت کرنے والے عمران خان کو چاہتے ہیں۔ جن کے کاروبار، اثاثے، پیسہ اور خاندان ملک سے باہر ہیں انہیں ملک کی کوئی فکر نہیں ہے۔صحافت سے متعلق ایک سوال پر شوکت یوسفزئی نے کہا کہ جس ملک میں صحافت آزاد نہیں ہوگی وہاں جمہوریت نہیں ہوگی، صحافت کو آزاد اور غیر جانبدارہونا چاہیے۔ویمن میڈیا سینٹر کے زیرِاہتمام خیبرپختونخوا کے دارلحکومت پشاور میں میڈیا کے شعبے سے منسلک طالبات کی تربیت کیلئے منعقد کی گئی ورکشاپ کے آخری روز شوکت یوسفزئی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ اخبار کے مقابلے میں الیکٹرانک میڈیا کو زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ صحافت نے بڑے نام پیدا کئے ہیں خواتین صحافیوں نے بڑا کردار ادا کیا ہے۔ کیمرہ اور مائیک کے ساتھ کام کرنا خطرناک ہوگیا ہے صحافی رسک پر بھی ہیں. تربیت کا عمل انتہائی اہمیت اختیار کرگیا ہے۔پروگرام کے اختتام میں شوکت یوسفزئی نے شرکاء میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے اور ویمن میڈیا سینٹر کی کاوشوں کو سراہا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy