نامور شفیع محمد کی15ویں برسی 17نومبر کو منائی جائے گی

Published on November 11, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 90)      No Comments

شفیع محمد نے حیدرآباد ریڈیو سے 60 کی دہائی میں صداکاری کے ذریعے فنی سفر کی شروعات کیں
لاہور(یواین پی) سنجیدہ اور رعب دار کرداروں کے لیے مشہور اداکار شفیع محمد کی15ویں برسی 17نومبر کو منائی جائے گی۔1949 میں سندھ کے شہر کنڈیارو میں پیدا ہونے والے شفیع محمد شاہ نے بین الاقوامی تعلقات میں ایم اے کے علاوہ قانون کی تعلیم بھی حاصل کی تھی۔شفیع محمد کا تعلق اندورن سندھ کے گاؤں کنڈیارو سے تھا۔شفیع محمد نے حیدرآباد ریڈیو سے 60 کی دہائی میں صداکاری کے ذریعے فنی سفر کی شروعات کیں۔سنجیدہ دکھائی دینے والے شفیع محمد ساتھی فنکاروں میں ایک ملنسار اور ہنس مکھ شخصیت کے طور پر مشہور تھے۔انہوں نے ٹیلی وژن اسکرین پر کیرئیر کا آغاز پروڈیوسر شہزاد خلیل کی ڈرامہ سیریل اڑتا آسمان سے کیا جس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور اپنی جاندار اداکاری کے ذریعے ٹی وی کے سپر اسٹار کا درجہ حاصل کرلیا۔انہیں اصل شہرت ڈرامہ سیریل دیواریں، جنگل، آنچ، ماروی، چاند گرہن اور تیسرا کنارہ سے ملی۔فلمی کیرئیر کے دوران شفیع محمد نے فلم ایسا بھی ہوتا ہے، تلاش، الزام، مسکراہٹ، روبی میں بھی کام کیا۔ شہزاد رفیق کی فلم سلاخیں ان کے فنی کیریئر کی آخری فلم ثابت ہوئی۔ 30 برس کے فنی سفر کے دوران شفیع محمد شاہ نے 100 سے زائد اردو اور سندھی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔شفیع محمد کی صلاحیتوں کے اعتراف میں انہیں 1991 میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔جگر کے عارضے میں مبتلا شفیع محمد پر 17 نومبر 2007 کو گھر میں ہونے والی تقریب کے دوران درد کا شدید دورہ پڑا جو ان کے لیے جان لیو اثابت ہوا۔ شفیع محمد کے انتقال کے دوسال بعد انہیں ستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题