جھنگ، تھا نہ سیٹلائیٹ ٹاؤن کے پولیس اہلکاروں کی علاقے کی خواتین نے دھلائی کر دی

Published on October 12, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 344)      No Comments

جھنllllگ (یواین پی)تھانہ سٹی کی حدود میں آ نے والے علاقہ محلہ رسول پورہ میں بغیر وارنٹ گھر میں داخل ہو نے اور خواتین کو تشدد کا نشا نے بنانے والے تھا نہ سیٹلائیٹ ٹاؤن کے پولیس اہلکاروں کی علاقے کی خواتین نے دھلائی کر دی ۔ ذرائع کے مطابق تھا نہ سٹی کے علاقے رسول پورہ کی رہائشی خاتون ستاں بی بی اور شہزادی بی بی اپنے گھر میں اکیلی تھی کہ اس دوران تھا نہ سیٹلائیٹ ٹاؤن پولیس کے اہلکار مقبول بلوچ اپنے ایک نا معلوم ساتھی کے ہمراہ گھر میں گھس گیا اور گھر میں موجود دونوں خواتین اور بچوں پر تشدد کیا اسی اثناء میں علاقہ کی دیگر خواتین بھی اکٹھی ہو گئیں اور دو نوں اہلکاروں کی خوب جم کر دھلائی کی ۔خواتین کی دھلائی کے دوران ایک اہلکار فرار ہو نے میں کامیاب ہو گیا جبکہ مقبول کو ایک کمرہ میں بند کر کے ریسکیو 15کو کال کر دی گئی ۔تھا نہ سٹی اور 15کے ملازمین کے پہنچنے پر مقبول کو پولیس تھا نہ سٹی کے حوالے کر دیا گیا تاہم خواتین نے احتجاج کر تے ہوئے پولیس اہلکاراوں کے خلاف اختیارات کا نا جائز استعمال کر نے اور چار دیواری کا تقدس پامال کر نے سمیت خواتین کو زدو کوب کر نے پر حکام بالا سے مقد مہ درج کر کا مطالبہ کیا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy