عمران خان باسٹھ برس کے ہو گئے

Published on November 25, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 554)      No Comments

111
ملک بھر میں تحریک انصاف کے کارکن اور دنیائے کرکٹ کے شائقین تقریبات منعقد کریں گے جن میں عمران خان کی سالگرہ کے کیک کاٹے جائیں گے اور ان کی درازی عمر کی دعائیں مانگی جائیں گی
اسلام آباد(یو این پی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمران خان باسٹھ برس کے ہو گئے. وہ اپنی 62ویں سالگرہ (آج)منگل کو منائیں گے. اس سلسلے میں ملک بھر میں تحریک انصاف کے کارکن اور دنیائے کرکٹ کے شائقین تقریبات منعقد کریں گے جن میں عمران خان کی سالگرہ کے کیک کاٹے جائیں گے اور ان کی درازی عمر کی دعائیں مانگی جائیں گی۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان 25 نومبر 1952ء کو لاہور میں اکرام اللہ خان نیازی کے گھر پیدا ہوئے. وہ 1971ء سے 1992ء تک کرکٹ کے میدانوں میں پاکستانی پرچم سربلند کرتے رہے۔ عمران خان کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ ان کی زیر قیادت کھلتے ہوئے پاکستانی کرکٹ ٹیم نے 1992ء میں کرکٹ کا ورلڈ کپ جیتا تھا۔ عمران خان نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد سماجی کاموں میں دل کھول کر حصہ لینا شروع کر دیا. انہوں نے عوام کے تعاون سے لاہور میں ایشیاء کا سب سے بڑا کینسر اسپتال قائم کیا۔ عمران خان کو حکومت کی جانب سے صدارتی ایوارڈ بھی مل چکا ہے جبکہ انہیں انسانی حقوق کے ایشیاء ایوارڈ اور ہلال امتیاز سے بھی نوازا جا چکا ہے۔ عمران خان نے برطانیہ کے ارب پتی خاندان کی بیٹی جمائمہ خان سے شادی کی لیکن ان کے درمیان 22 جون 2004ء کو علیحدگی ہو چکی ہے. عمران خان تحریک انصاف پارٹی قائم کر کے میدان سیاست میں بھی طبع آزمائی میں مصروف ہیں اور وہ اس وقت ملک کے مقبول ترین سیاسی لیڈر ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog