پیارومحبت اور مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے اعجاز عالم آگسٹین

Published on September 11, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 90)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)صوبائی وزیر اقلیتی امور وانسانی حقوق اعجاز عالم آگسٹین نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق معاشرے میں امن کی راہیں ہموار بنانے کے لئے بھائی چارے،پیارومحبت اور مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس کے لئے مذہبی اقلیتوں سمیت تمام پاکستانیوں کو مل کر بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے فیصل آباد میں قائم کیتھولک چرچ منیر آباد میں مقدسہ حضرت مریمؑ کی شان میں نذرانہ عقیدت پیش کرنے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر بشپ آف فیصل آباد ڈاکٹر اندریاس رحمت،فادر یعقوب یوسف، بلاول جان سہوترا، رفاقت انجم، لیاقت برا، عاصم سندھو،اقلیتی برادری کے دیگر سرکردہ رہنما اور مردوخواتین بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔صوبائی وزیر اقلیتی امور وانسانی حقوق نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے مذہبی اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائے کے لئے اقدامات پر تسلسل کیساتھ عملدرآمد جاری ہے جبکہ صوبہ بھر میں مذہبی اقلیتوں کی عبادت گاہوں میں پرامن اور خوشگوار ماحول کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ مذہبی اقلیتوں کے لئے سرکاری ملازمتوں میں مختص پانچ فیصد کوٹہ پر عملدرآمد یقینی بنایاجا رہا ہے جبکہ میڈیکل وانجینئرنگ کی پرائیویٹ یونیورسٹیز سے تعلیم حاصل کرنے والے ذہین طالب علموں کو سکالرشپس بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔ صوبائی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ ہر شعبہ میں انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے دن رات کوشاں ہیں جبکہ رنگ ونسل کو تفریق کو بالائے طاق رکھتے ہوئے مساوی حقوق کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ مسیحی آبادیوں میں ترقیاتی کام جاری ہیں جبکہ مقدسہ حضرت مریمؑ کی شان میں منعقدہ تقریب میں شرکت باعث اعزاز ہے اور وہ اقلیتی برادری کی طرف سے پرجوش استقبال پر ان کے مشکور ہیں۔قبل ازیں حضرت مریمؑ کی شان میں نذرانہ عقیدت بھی پیش کیا گیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme