ایچ بی ایل پی ایس ایل7؛ ٹیمیں آج سے لاہور میں ڈیرے ڈالیں گی

Published on February 7, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 64)      No Comments

اسلام آباد یونائیٹڈ، پشاور زلمی اور ملتان سلطانز آج لاہور پہنچیں گی
لاہور(یو این پی) ایچ بی ایل پی ایس ایل7 کے دوسرے مرحلے کے لیے ٹیموں کی لاہور آمد پیر کو شروع ہو گی۔ایچ بی ایل پی ایس ایل7 کے دوسرے مرحلے کے لیے ٹیمیں آج سے لاہور میں ٰڈیرے ڈالیں گی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ، پشاور زلمی اور ملتان سلطانز آج لاہور پہنچیں گی جب کہ لاہور قلندرز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کی آمد منگل کو ہوگی۔ٹیمیں این ایچ پی سی اور ایل سی سی اے گراونڈ میں ٹریننگ کریں گی جب کہ پی ایس ایل کا دوسرا مرحلہ 10 فروری سے لاہور میں شروع ہو گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme