گندم کی قیمت میں کمی کا امکان

Published on July 23, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 42)      No Comments

استنبول(یواین پی)روس اور یوکرین کے درمیان یوکرین کی گندم کی برآمد کے لیے معاہدہ طے پا گیا جس کے بعد امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دنیا بھر میں گندم کی قیمت کم ہوسکتی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق معاہدے کے تحت روسی ناکہ بندی کی وجہ سے بحیرۂ اسود میں یوکرینی گندم سے بھری بحری جہازوں کو ترکیہ (ترکی ) جانے کی اجازت دی جا رہی ہے، ترکیہ سے گندم دنیا بھر میں بھیجی جا سکے گی۔روس اور یوکرین کے درمیان معاہدہ ترکیہ اور اقوام متحدہ کی ثالثی میں طے پایا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ معاہدہ ترک صدر رجب طیب اردوان کی رہائش گاہ پر ہوا، معاہدے پر دستخط کے بعد تمام نمائندوں کے درمیان مذاکرات بھی ہوئے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy