پاکستان سمیت دنیا بھر میں ”یونیورسل چلڈرن ڈے“کل منایا جائے گا

Published on November 19, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 70)      No Comments

بچوں کا عالمی دن پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر سال20نومبر کو منایا جاتا ہے اقوام متحدہ نے1954ء کو تجویز پیش کی تھی
اسلام آباد(یواین پی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن ”یونیورسل چلڈرن ڈے“ 20نومبر کو منایا جائے گا اس دن کے حوالے سے ملک بھر میں بچوں کے حقوق کیلئے کام کرنے والی این جی اوز اور سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام واک،سیمینارز اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیاجائے گاجس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین بچوں کی تعلیم وتربیت،شعور و آگہی کیلئے سماجی تنظیموں اور حکومتی اقدامات پر روشنی ڈالیں گے۔بچوں کا عالمی دن پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر سال20نومبر کو منایا جاتا ہے اقوام متحدہ نے1954ء کو تجویز پیش کی تھی کہ دنیا بھر کے ممالک 20نومبر کو بچوں کی فلاح و بہبود کے طور پر منائیں اس تجویز پر جنرل اسمبلی نے20نومبر1959ء کو بچوں کے حقوق کا ڈیکلریشن جاری کیاجس کے بعد پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر سال20نومبر کو بچوں کے حقوق کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy