سبق نہ یاد کرنا جرم عظیم بن گیا، بے رحم استاد کا طالب علم پہ وحشیانہ جسمانی تشدد

Published on November 21, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 119)      No Comments

حبیب آباد( یواین پی) سبق نہ یاد کرنا جرم عظیم بن گیا، بے رحم استاد کا طالب علم پہ وحشیانہ جسمانی تشدد۔ نویں کلاس کے طالب علم پہ تھپڑوں کی بارش۔کان کا پردہ پھٹ گیا۔ والدین کا شدید احتجاج، اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے قانونی کارروائی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق دارارقم سکول حبیب آباد میں زیر تعلیم نویں کلاس کے طالب علم عدیل بشیر پر سکول میں تعینات قاری ساجد نے انتہائی ظالمانہ و وحشیانہ تشدد کرکے بچے کے کان کا پردہ پھاڑ دیا۔ بچہ کلاس روم میں چیختا چلاتا رہا مگر بے رحم استاد کو معصوم بچے کی حالت اور چیخ و پکار پر کوئی ترس نہ آیا اور وہ بچے پہ مسلسل تشدد کرتا رہا۔ انسانیت کے تصور سے نا آشنا اور دہشت گردانہ سوچ کے مالک اس ساجد نامی قاری کے ظالمانہ تشدد سے سکول میں موجود طلباء و طالبات میں بھی خوف و ہراس پھیل گیا۔ طالب علم کے والد نے اپنی ایک تحریری درخواست میں سیکریٹری تعلیم اور ڈی پی او قصور سے التماس کی ہے کہ اس واقعہ کا فوری نوٹس لیا جائے اور تعلیم جیسے مقدس شعبے کو اس طرح کی کالی بھیڑوں سے پاک کیا جائے تاکہ طلباء و طالبات تعلیم سے باغی ہونے کی بجائے بلا خوف و خطر اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں نیز مجرمانہ ذہنیت کے مالک ساجد نامی قاری کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes