آرمی چیف کی لاہور دھماکے میں ملوث ملزموں کیخلاف کارروائی کی ہدایت

Published on March 28, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 325)      No Comments

444
راولپنڈی(یو این پی) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا ہے جس میں ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی ایم آئی نے شرکت کی ہے۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے انٹیلی جنس ایجنسیوں کو لاہور دھماکے کی تحقیقات اور سہولت کاروں کیخلاف فوری آپریشن کرنے کی ہدایت کی ہے۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ حملے میں ملوث دہشت گردوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔ معصوم بہنوں اور بھائیوں کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائینگے۔ آرمی چیف نے خودکش حملے کے سہولت کاروں کے خلاف فوری آپریشن کی ہدایت بھی دیدی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题