پنجاب میں24گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کے مزید57 کیسز

Published on November 12, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 882)      No Comments

\"5\"

 لاہور ۔۔۔ پنجاب میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کے مزید57 کیسز سامنے آ گئے، جس کے بعدصوبے میں ڈینگی کے کنفرم مریضوں کی تعداد1ہزار564ہوگئی۔ محکمہ صحت پنجاب کے ترجمان کے مطابق سردی دن بدن بڑھتی جا رہی ہے، لیکن ڈینگی میں کوئی کمی نہیں آ رہی۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران بھی57مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی، جس کے بعدصوبے میں مریضوں کی تعدادایک ہزار564ہوگئی۔ راولپنڈی کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں11اورہولی فیملی اسپتال میں19مریض لائے گئے، ان کے علاوہ لاہور کے گنگارام، جناح، جنرل اورایک نجی اسپتالوں میں27مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy