پھل گراں کے معصوم پھول زلزلہ 2005کے بعد تا حال سرکا ر کی دھول میں

Published on May 22, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 859)      No Comments

nnnn
ایبٹ آباد( یواین پی ،ہارون تنولی) گورنمنٹ پرائمری سکول بدگراں (پھل گراں) یونین کونسل بکوٹ کے 230طلباء و طالبات بغیر سکول صرف 3اساتذہ ۔تعلیم پر اربوں روپے بٹورنے والی غیر سرکاری تنظیموں صوبائی حکومت اور منتخب عوامی قیادت کے منہ پر طمانچہ ہیں ۔
مقامی شخص نے بچوں اور والدین پر رحم کھا کر اپنے ذاتی استعمال کا کمرہ اور کھیت تعلیمی مقصد کے لئے فی سبیل اللہ دے رکھا ہے۔
ضلع ایبٹ آباد کے حلقہ پی کے45سرکل بکوٹ جہاں تعلیمی پسماندگی پہلے کیا کم تھی کے زلزلہ 2005میں اس خطے کے تمام سرکاری سکول تباہ ہوئے اور ان کی تعمیر نو کے نام پر لوٹ مار کا وہ سلسلہ شروع ہوا جو رکنے کا نام نہیں رہا دنیا بھر سے تعلیم کے نام پر سرکار اور ان کی منظور نظر غیر سر کا ری تنظیموں جو کئی سرکاری شخصیات کی بیگمات رشتہ داروں عزیزوں کے نام پر سرکل بکوٹ سمت زلزلہ متا ثرہ شہداء کے خون کے عوض سرکا ری خزانے اور بیرونی خیرات کے ڈالروں سے اہنے پیٹ کا دوزخ تو بھرتے رہے جس میں محکمہ تعلیم کے ادنی و اعلی احکام بھی حصہ دار رہے جس کا نتیجہ یہ ہے کہ آج بھی تعلیمی ادارے نہ ہونے سے یونین کونسل بکوٹ کے گاؤں بد گراں داخلی سنگل سمیت ہر جگہ ننھے منھے معصوم بچے سردی و گرمی سے مقابلہ کرتے کھلے آ سمان تلے زیور تعلیم سے فیض یاب ہوتے نظر آتے ہیں ۔بدگراں کے اس گورنمنٹ پرائمری سکول کی عمارت زلزلہ کے بعد تباہ ہو گئی ۔ٹینڈر ہوئے نجیب اللہ نامی ٹھیکدار جس کا تعلق بشام سے ہے کام شروع کیا تقسیم در تقسیم ٹھیکدار تبدیل ہوتے رہے مگر سکول آج بھی مکمل نہ ہو سکا مقامی لوگوں کا کہنا ہیکہ ٹھیکیدار کو محکمہ پیسے نہیں دے رہا جس وجہ سے وہ کام نہیں کر رہا ایرا اور نیسپاک کے لوگ آتے رہے مگر بلڈنگ تعمیر نہ ہو سکی پھول گران کی معروف سیاسی و مذہبی شخصیت سید نصیر شاہ زکوۃ کمیٹی کے سابق چےئر مین سیاسی شخصیت محمد اسلم ۔عنصر حسین عبدالعزیز ۔ عزیزالرحمن ۔ملک اعجاز۔ ملک رمضان۔ شیراز ۔محمد شاہد ۔ملک حبیب ۔وغیرہ کا کہنا تھا کے ہم تو صرف گورنر خیبر پختونخواہ سردار مہتاب احمد خان جو کے اس گاؤں اور ہمارے حالات سے بخوبی آگاہ ہیں ان کو وزیر اعلی پر ویز خٹک کو سنا کہ ان کے پاس تعلیم کے فروغ کے لئے قائد تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت اور فنڈز موجود ہیں وزیر تعلیم سکریٹری تعلیم کے پی کے کمشنر ہزارہ عابد علی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ریاض خان سواتی 5جون سے قبل سرکل بکوٹ کے ضمنی الیکشن کے صوبائی اسمبلی کے امیدوار سردار فرید خان علی اصغر خان ، منظور عباسی ، جہانگیز عباسی اور سابق ممبر اسمبلی شمعون یار خان سمت تمام متعلقہ اداروں اور معزز شخصیات سے اپیل کرتے ہیں کہ اس سکول جو کہ محمد خالد کی ذاتی مہربانی سے ان کے ایک کمرے جس کا فرش ہم نے اپنی مدد آپ کے تحت بنایا اور ان کے کھیت میں حاضر تعداد دو سو تین جبکہ تیس کے قریب چھوٹے بچے تا حال گھروں میں ہیں جن کو پڑھانے کیلئے صرف تین اساتذہ ہیڈ ماسٹر ساجد ظہور عباسی واجد شاہ پرویز عباسی ہیں ۔جبکہ تعداد کے لحاظ سے مذید تین پوسٹیں اس سکول کا حق ہیں اسی طرح اس سکول کی ہر دل عزیز شخصیت جن کو درجہ چہارم کا ملازم کہنا توہین ہے علم دوست محمد شفیق بچوں پر شفقت کرتے نظر آتے ہیں اور بارش کی صورت میں بقول ٹیچر پرویز اس وجہ سے چھٹی دینی پڑتی ہے کہ ایک کمرے کی چھت کے نیچے دو سو سے زاہد بچوں کی جگہ ہی نہیں رہتی۔ اہم اہلیان پھلگراں (بدگراں) آپ سب شخصیات اور مخیر حضرات علم دوست ہستیوں سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمارے ان معصوم پھولوں کے سکول کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کروایا جائے اور عارضی طور پر گرمی سردی سے بچنے کے لئے شلٹر یا خیمے دئے جائیں ۔ایک سوال کے جواب میں کہ محکمہ تعلیم اور غیر سرکاری تنظیموں کی طر ف سے خیمے کتب و دیگر سامان آپ کو نہیں ملا تو اساتذہ نے بتایا کہ ہم نئے ہیں ہم نے ٹینٹ وغیرہ نہیں دیکھے اور معززین علاقہ نے کہا کہ اگر موجود ہیں تو ہمیں نظر نہیں آتے ۔ہمارے بچے زمین پر کھلے آسمان کے نیچے تعلیم حاصل کرتے ہیں ای ڈی او ارشاد خان اور منیب الرحمان سکول میں آتے رہے ہیں ان کے علاوہ کوئی سرکاری سماجی و سیاسی شخصیات یہاں نہیں آئیں اور نہ ان معصوم بچوں کے سوالوں کے جواب ہیں البتہ تبدیلی کے دعوے دار پی ٹی آئی کی حکومت کے تعئینات کردہ مانیٹر فائیلیں بنا کر جاتے ہیں لیکن عملا کچھ نہیں کیا جا رہا۔ مسلم لیگ کے سردار مہتاب ، شعمون یار عباسی ،سابق ناظم نذیر عباسی،سابق تحصیل ناظم ذولفقار عباسی اور ڈاکٹر اظہر جدون ہماری ووٹ کی طاقت سے منتخب تو ہوتے رہے مگر ہمارے حالات جوں کے توں رہے اور اگر اب ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو عمران خان کا جلسہ ہو یا گورنر کی آمد کوہالہ پل نتھیا گلی اور پریس کلب کے سامنے مظاہروں کیلئے کال دیں گئے اور مظاہرہ بھی کریں گئے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes