واہ کینٹ پولیس کا وسیع پیمانے پر جعلی شراب تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ

Published on July 17, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 879)      No Comments

SANYO DIGITAL CAMERA
ٹیکسلا ( ڈاکٹر سید صابر علی / یو این پی)واہ کینٹ پولیس کا وسیع پیمانے پر جعلی شراب تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ،بڑی کمپنیوں کے لیبل اور ڈھکن لگا کر واہ کینٹ ، ٹیکسلا ، راولپنڈی ، اسلام آباد ، اٹک ، کے علاوہ مختلف شہروں میں جعلی شراب کی سپلائی کیا جاتی تھی ،پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر ساڑھے سات سو لیٹر شراب برآمد کر کے رنگ ہاتھوں تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ، آلات کشیدگی سمیت استعمال ہونے والی گاڑی بھی قبضہ میں لے لی،کیس سے جان خلاصی کے لئے پولیس کو لاکھوں روپے رشوت کی پیشکش ، پولیس نے زیر دفعات 3/4 حدمنشیات ، 471,420,468 کے تحت مقدمہ درج کر کے نے عدالت سے ملزمان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا،مزید اہم انکشافات کی توقع، علاقہ میں منشیات فروشی کا بڑا نیٹ ورک ہے،پولیس نے انتہائی جانفشانی سے کام لیکر بین الصوبائی گینگ کے سرغنہ سمیت تین ملزمان کو پکڑا ،ملزمان سے تفتیش جاری ہے،ایس ایچ او تھانہ سٹی واہ کینٹ یاسر مطلوب کیانی کی میڈیا سے گفتگو ، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او سٹی واہ کینٹ کی سربراہی میں چوکی انچارج نمبر دو سب انسپکٹرمدثر عباس ، کانسٹیبل راجہ محمد رفیق و دیگر پولیس ملازمین نے واہ کینٹ کے علاقہ مزار کالونی کے ایک گھر میں میں اچانک چھاپہ مارا جہاں جعلی شراب تیار کی جاتی تھی ، چھاپہ کے دوران پولیس نے تین ملزمان سرغنہ گینگ سید وقاص رضا ولدسید عزت علی شاہ ، سید تصور عباس ولد محمد علی ،اقبال احمد ولدسید سخاوت علی کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ، گھر کی جامع تلاشی کے دوران پولیس نے 26 عدد شراب سے بھریکین ، جس کا کل وزن ساڑھے سات سو لیٹر تھا ، مری بیروروی ، واٹ ون ، ووڈکاو دیگر کمپنیوں کے لیبل ، ڈھکن ، شراب میں استعمال ہونے والا فلیور،سٹکرز،سیل کرنے والی مشین ،سپلائی کی غرض سے استعمال ہونے والی کار وی ایکس آر نمبری،MZ-614ْ قبضے میں لے لی،ایس ایچ او یاسر کیانی نے بتایا کی گینگ کا ایک ملزم آفتاب موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی گرفتاری کے لئے پولیس پارٹی تشکیل دے دی گئی ہے،ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ اہل علاقہ نے پولیس کے ساتھ تعاون کیا جس کی وجہ سے وسیع پیمانے پرجعلی شراب تیار کر کے اپنے مخصوص گاہکوں کوفروخت کرنے والا بڑا گینگ پکڑا گیا،ایس ایچ او کے مطابق یہ جعلی شراب کے ہول سیل ڈیلر تھے ،جن کا بڑا نیٹ ورک ملک بھر میں موجود ہے،شراب کی تیاری کے لئے رہائشی علاقہ میں ایک کوٹھی میں کام کیا جاتا تھا تاکہ لوگوں کی نظروں سے بچا رہا جاسکے ، پولیس اپنے خفیہ زرائع سے ایک ہفتہ سے اسکی مکمل معلومات حاصل کرتی رہی مکمل تحقیقات کے بعد مذکورہ مکان میں چھاپہ مارا گیا جو کامیاب ثابت ہوا،انھوں نے تھانہ سٹی واہ کینٹ کی کارکردگی بیان کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے اسکے ساتھ علاقہ میں موٹر سائیکل چوری کر کے انکے سپیئر پارٹس فروخت کرنے والے چار رکنی ڈکیت گینگ کو بھی گرفتار کیا مذکورہ نوجوان گھروں میں چوریاں کرتے تھے ملزمان میں اسامہ امان ولد امان اللہ ساکن اسٹیٹ ایریا, دانش علی ولد آصف ، امیر عمر ولد منصف خان ساکن لوسر شرفو،اور محمد ادریس ولد محمد امتیاز شامل ہیں،ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکل ، لیپ ٹاپ ،قیمتی موبائل،جنکی کل مالیت دو لاکھ ہے برآمد کرلئے،جبکہ دوہرے قتل میں پولیس کو مطلوب بائیس سال سے روپوش اشتہاری مجرم عبدالمالک ولد عبدالخالق کو گرفتار کیا گیا ملزم نے پنڈ بہوٹی میں زمین کے تنازعہ پر دو افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیاتھا

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme