متحدہ مسلم لیگ میں سب چلے کارتوس ہیں خالد محمود چوہدری

Published on September 13, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 460)      No Comments

ch khalid
کویت سٹی۔۔۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) یویھ ونگ کے صدر خالد محمود چوہدری نے کہاہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے خلاف متحدہ مسلم لیگ میں شامل تمام مسلم لیگی میاں محمد نوازشریف کے مرہون منت رہے ہیں اوراب متحدہ مسلم لیگ میں سب چلے کارتوس اکٹھے ہوکر نہ صرف پاکستان مسلم لیگ کی حکومت کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں پاکستان کی بقاء اور سا لمیت کو خطرے میں ڈالنا چاہتے ہیں ان کا اتحاد چوں چوں مربہ ثابت ہوگا ۔انہوں نے کہاکہ میاں محمد نوازشریف وزیراعظم ہوں یا نہ ہوں وہ پاکستان کے محب الوطن ہیں اورحکومت کے خلاف اتحاد کرکے اسے گراتے نہیں بلکہ حکومت کوئی بھی ہو اسے آئینی اورجمہوری طریقے سے مشورہ دیتے ہیں تاکہ حکومت کے ساتھ ساتھ وطن عزیز مضبوط ہوں ۔انہوں نے کہاکہ یہ کیسے مسلم لیگی ہیں جو پاکستان کی بانی پارٹی پاکستان مسلم لیگ کو حکومت کمزور کرنا چاہتے ہیں ۔خالد محمودچوہدری نے کہاکہ اب وقت آیا گیا ہے کہ ملک کو مستحکم اور امن کا گہوارہ بنایا جائے تاکہ بیرون ممالک کے سرمایہ کار پاکستان آئیں ملک میں خوشحالی آئے ۔انہوں نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ میاں نوازشریف کے دورحکومت میں کرپشن نہیں بلکہ ان کے باباجان کی وجہ سے ملک آج مشکلات اور اقتصادی طورپر مفلوج ہوا ہے بلاول بھٹوزرداری کو غلط گائیڈ کرنے والے پاکستان پیپلزپارٹی کے خیرخواہ نہیں بلکہ وہ بلاول کو پنجاب کی عوام کی نظروں سے گرا رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ہم صرف پنجابیا کسی اورصوبے پر نہیں بلکہ صرف پاکستانی قوم پر اعتماد اوربھروسہ کرتے ہیں ساراوطن پاکستان مسلم لیگ (ن) کا ہے ہمارے لیڈر صوبوں میں تفریق بلکہ سب کو ساتھ لے کر چلتے ہیں جس کی مثال پورے ملک میں آج موجود ہے

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题