کرائس چرچ کا واقعہ انتہائی افسوس ناک اور دل کو ہلا دینے والا ہے ایم اے ٹھاکر 

Published on March 17, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 290)      No Comments

دہشت گردی کے اس واقعہ میں اگر کوئی مسلم ملوث ہوتا تو عالمی میڈیا نے ایک طوفان برپا کر دینا تھا 
لاہور(یواین پی) اسلام دشمن طاغوتی قوتیں تسلسل کے ساتھ مسلمانوں کا عرصہ حیات تنگ کئے ہوئے ہیں نیوزی لینڈ کے شہر کرائس چرچ کا واقعہ انتہائی افسوس ناک اور دل کو ہلا دینے والا ہے دہشت گردی کے اس واقعہ میں اگر کوئی مسلم ملوث ہوتا تو عالمی میڈیا نے ایک طوفان برپا کر دینا تھا لیکن اب عالمی نشریاتی ادارے اس دہشت گردانہ کاروائی کو ایک ذہنی مریض شخص کی معمولی کاروائی قرار دے کر معاملے کو دبانے کی کوشش کر رہے ہیں جو کہ افسوس ناک پہلو ہے ان خیالات کا اظہار معروف رائٹر،ایکٹرو ڈائریکٹرایم اے ٹھاکر نے یواین پی سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ مسلم دنیا اپنی آنکھیں کھولیں اور مسلمانوں کی جان و مال عزت و آبرواور شعائر اسلام کے تحفظ کیلئے ٹھوس لائحہ عمل ترتیب دیں تاکہ مسلمان جہاں کہیں بھی ہیں انہیں تحفظ ملے اور وہ امن و سکون سے شب وروز بسر کریں

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes