اوکاڑہ گورنمنٹ ستلج بوائزہائی سکول اوکاڑہ میں پیغامِ پاکستان کانفرنس کا انعقاد

Published on November 28, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 471)      No Comments

افواج پاکستان ہمارا فخر اور تحفظ کی ضمانت ہے ہمیں افواج پاکستان اور عوام پاکستان پر فخر ہے مقررین
اوکاڑہ(یواین پی/ شیخ ندیم شیراز ) گورنمنٹ ستلج بوائز ہائی سکول اوکاڑہ میں پیغام پاکستان کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تقریب کے مہمانِ خصوصی سی ای او ایجوکیشن اوکاڑہ ڈاکٹر محمد ارشد تھے۔ مہمانانِ گرامی میں ریاض الحق انجم، راؤقادر، حافظ امان اللّٰہ، سلمان قریشی میڈیا کوارڈینیٹر ، محترمہ خرم ڈی ای او اوکاڑہ ، محترمہ سمیرا علی ڈی ای او رینالہ خورد ، شامل تھیں ۔تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا ۔ سکول کے سکواٹس نے مہمانانِ گرامی کو سلامی پیش کی اور طلبہ نے ملی نغمے گاۓ ۔ ڈاکٹر محمد ارشد سی ای او اوکاڑہ اور دیگر مقررین نے پیغامِ پاکستان کے موضوع پر اظہارِ خیال کرتے ہوۓ بانیِ پاکستان قاٸدِ اعظم محمد علی جناح کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوۓ کہا کہ پاکستان لازوال قربانیوں کا نتیجہ ہے ہم سب کی پہچان پیارا پاکستان پُرامن اور محفوظ ملک ہے افواجِ پاکستان ہمارا فخر اور تحفظ کی ضمانت ہے ہمیں افواج پاکستان اور عوامِ پاکستان پر فخر ہے۔ جبکہ گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول کی طالبات نے بہترین نغمے پیش کئے شرکاء نے بہترین پروگرام منعقد کرنے پر ادارہ ہذا کے پرنسپل اور سٹاف کی کوششوں کو سراہا۔ پیغامِ پاکستان کانفرنس میں گورنمنٹ ستلج بواٸز ہاٸی سکول کے طلبہ کے ساتھ گورنمنٹ گرلز ماڈل ہاٸی سکول کے ساتھ دیگر سرکاری اور پرائیویٹ سکولز کے طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد موجود تھی۔ کانفرنس ہال پاکستان زندہ باد ، پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونجتا رہا۔پرنسپل میاں اللّٰہ دتہ ، لیاقت علی پروگرام ایڈمنسٹیٹر ، رانا عابد فوکل پرسن نے تقریب کے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy