منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال بیرسٹر عابد وحید شیخ دو روزہ دورہ پر بھکر اور لیہ روانہ

Published on May 23, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 471)      No Comments

5
اسلام آباد ۔۔۔ منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال بیرسٹر عابد وحید شیخ دو روزہ دورہ پر بھکر اور لیہ روانہ ہو گئے جہاں وہ مستحقین اور ناداروں کے درمیان مالی امداد کے چیک تقسیم کریں گے۔ یہ تقریب ملٹی پرپز ہال، مورخہ 23-05-14کو ہیلتھ کمپلیکس بھکر شام 4بجے منعقد ہو گی جبکہ رات 8بجے وہ بھکر پریس کلب میں اپنے اعزاز میں منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کریں گے۔ 24-05-14 کو دوپہر 12بجے چیکوں کی تقریب تقسیم جبکہ شام 4بجے چوک اعظم ہسپتال کا دورہ کریں گے۔ اس موقع پر ممبران قومی اسمبلی ڈاکٹر محمد افضل خان اور سید محمد ثقلین بخاری بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy