بجلی سے چلنے والی سستی ترین گاڑی آگئی، اس کی قیمت کتنی ہے اور ایک چارج پر کتنے سو کلومیٹر سفر کرسکتی ہے؟ جان کر آپ کا دل کرے گا فوراً خرید لیں

Published on July 11, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 525)      No Comments


نیویارک (یو این پی) پٹرول سے چلنے والی گاڑیوں کا زمانہ گیا کیونکہ اب آگیا ہے نیا دور جس میں کاریں بجلی کی طاقت سے دوڑیں گی اور دلچسپ بات یہ ہے کہ ان گاڑیوں کی قیمت بھی حیران کن حد تک کم ہے۔ بیٹری کی طاقت سے چلنے والی کاروں کی دنیا میں نیا انقلاب امریکی ارب پتی ایلان مسک لائے ہیں جنہوں نے اپنی شہرہ آفاق ٹیسلا کار کا نیا ماڈل متعارف کروا دیاہے۔یو این پی کی رپورٹ کے مطابق ایلان مسک نے اپنی ایک ٹویٹ میں انکشاف کیا ہے کہ نئی ٹیسلا گاڑی 35 ہزارڈالر (تقریباً 35 لاکھ پاکستانی روپے) میں دستیاب ہو گی اور عنقریب اس کی پروڈکشن کا بڑے پیمانے پر آغاز ہونے والا ہے۔ٹیسلا کی دیگر کاروں کی نسبت اس کی قیمت پہلے ہی انتہائی مناسب ہے، جبکہ بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کیلئے خصوصی ٹیکس کریڈٹ کے نتیجے میں اس کی قیمت اور بھی کم ہو کر 27 ہزار پانچ سو ڈالر (تقریباً ساڑھے 27 لاکھ پاکستانی روپے ) پر آجائے گی۔ٹیسلا ماڈل 3 کی خوبصورت تصاویر ٹویٹ کرتے ہوئے ایلان مسک نے بتایا کہ اس گاڑی کی بیٹری صرف ایک بار چارج کرنے پر یہ 215 میل کا فاصلہ طے کر سکے گی۔ بیٹری سے چلنے کے باوجود اس گاڑی کا ایکسرلیشن انتہائی شاندار اور سپورٹس کاروں جیسا ہے۔ یہ محض 6 سیکنڈ سے بھی کم وقت میں صفر سے 60 میل فی گھنٹہ کی رفتار پر جا سکتی ہے۔رپورٹ کے مطابق ٹیسلا ماڈل 3 نے وقت سے پہلے ہی تمام ریگولیشن شرائط پوری کر لی ہیں۔ 28 جولائی کے دن پہلے 30 خوش قسمت مالکان کو گاڑیاں فراہم کر دی جائیں گی۔ اگست کے مہینے میں100 گاڑیوں اور اس کے بعد ستمبر میں مزید 1500 گاڑیوں کی پروڈکشن شروع ہو گی، اور رواں سال دسمبر تک ان گاڑیوں کی پروڈکشن کی تعداد 2 لاکھ تک پہنچنے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔پانچ سیٹوں والی ٹیسلا ماڈل 3 گاڑی میں روایتی ڈیش بورڈ نہیں ہو گا بلکہ اس کی جگہ ایک کمپیوٹر مانیٹر ہو گا جو روایتی ڈیش بورڈ پر نظر آنے والی تمام معلومات اور روٹ کی معلومات بھی دکھائے گا۔اس کمپیوٹر کو ٹچ سکرین کی مدد سے کنٹرول کیا جا سکے گا۔ بیٹری سے چلنے والی گاڑی کی تیزی سے بڑھتی طلب کے پیش نظر ٹیسلا کمپنی رواں سال کے آخر تک ہر ہفتے پانچ ہزار گاڑیاں اور اگلے سال سے ہر ہفتے 10 ہزار گاڑیاں بنائے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes