گیس کی قیمت میں 36 فیصد اضافے کی منظوری

Published on October 9, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 438)      No Comments

1
لاہور(یو این پی) اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں 36 فیصد اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سوئی نادرن گیس کمپنی کے ذرائع کے مطابق اوگرام نے گیس کی قیمتیں بڑھانے سے متعلق ایک سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کر دی ہے اور 15 نومبر تک وزارت پٹرولیم سے ایڈوائس طلب کر لی ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزارت پٹرولیم کی جانب سے مقررہ وقت تک ایڈوائس جاری نہ ہونے کی صورت میں اوگرا 16 نومبر کو گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دے گا۔ ذرائع کے مطابق سمری میں ملک بھر میں سوئی نادرن گیس کمپنی کی قیمتیں نافذ کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ سمری میں سوئی نادرن گیس کمپنی کی گیس کی قیمت 57.89 مہنگی جبکہ سوئی سدرن گیس کمپنی کی گیس کی قیمت مفیں 62.12 فیصد کمی کی سفارش کی گئی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题