خانقاہ سلطان العاشقین میں محفل ذکرِ حسینؑ کا انعقاد

Published on August 3, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 127)      No Comments

مانگامنڈی(یو این پی) مانگا منڈی، سلسلہ سروری قادری کے موجودہ امام سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس کی زیرِ صدارت مسجدِ زہرا و خانقاہ سلطان العاشقین گاؤں رنگیل پور شریف براستہ سندر اڈا ملتان روڈ لاہور میں محفل ذکرِ حسینؑ کا انعقاد ہوا۔ جس میں کثیر تعداد میں ملک اور بیرونِ ملک سے عاشقانِ حسینؑ نے شرکت کی۔ ملک کے نامور ثنا خوانوں نے امام حسینؑ کی شان میں منقبت کے پھول پیش کئے۔ محفل میں امام علی مقام اور آپ کے رفقا کے لئے ختم شریف پڑھا گیا۔ محفل میں جہاں خواتین کے لیے الگ اور باپردہ انتظامات کیے گئے تھے وہیں محفل میں آنے والے معزز مہمانوں کی شاندار لنگر پاک سے تواضع بھی کی گئی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes