وزیراعظم نے عمران سے مذاکرات کا امکان مسترد کردیا

Published on May 31, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 54)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان سے مذاکرات کا امکان مسترد کرتے ہوئے دوٹوک انداز میں کہا ہے کہ سیاست دانوں کے روپ میں انتہا پسند اور جلاؤ گھیراؤ کرنے والے مکالمے کے اہل نہیں۔اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ ایسےعناصر کی متشدد کارروائیوں کا محاسبہ ہونا چاہیے، ترقی یافتہ جمہوریتوں میں بھی ایسے عناصر کا محاسبہ کیا جاتا ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مکالمہ جمہوری عمل کا حصہ ہے اس کی بدولت جمہوریت مستحکم ہوتی ہے۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ ایک میز پر بیٹھ کر اتفاق رائے سے ہی سیاسی اور آئینی پیش رفت ممکن ہوتی ہے، لیکن ریاست کی علامتوں پر حملہ کرنیوالوں سے مذاکرات نہیں کیے جاتے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy